مناسک حج بیت اللہ کے کی ادائی کی تکمیل کے وقفے کے بعد مسجد حرام کی توسیع کے تیسرے اور آخری مرحلے کا آغاز ہو گیا ہے۔ شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز توسیعی پراجیکٹ کے تحت مسجد حرام میں نمازیوں کے لیے زیادہ سے زیادہ گنجائش پیدا کرنے کے ساتھ مطاف کی توسیع بھی شامل ہے۔
مختلف مراحل
توسیع حرم کے شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز پراجیکٹ کو تین سال میں تین مراحل میں تقسیم کیا گیا تھا۔ پہلے دو مراحل گذشتہ دو برسوں میں پایہ تکمیل کو پہنچ چکے ہیں۔ تکمیل کو پہنچنے والے مراحل میں بھی مسجد حرام میں نماز کے لیے زیادہ گنجائش پیدا کرنے کے ساتھ حجاج اور معتمرین کے طواف کعبہ کے لیے بھی زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے کی کوشش کی گئی۔ زائرین کی سہولت کے لیے مطاف کی توسیع کی گئی۔
توسیع حرم کے تیسرے اور آخری مرحلے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ منصوبے کے نگران اور منتظمین نے اسے بھی حسب سابق مکمل جاںفشانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے وقت مقررہ سے بھی پہلے مکمل کرنے کا تہیا کر رکھا ہے۔
مسجد حرام کی دیکھ بحال کے ادارے کے سیکرٹری مشہور محسن المنعمی نے 'العربیہ' کو بتایا کہ تیسرے مرحلے میں مسجد حرام کے اس قدیم حصے کو ایک طرف صفا کی جانب سابق سعودی فرمانروا شاہ فہد کے دور میں کی گئی توسیع تک دوبارہ تعمیر کیا جائے گا۔ اس حصے میں مسجد کی توسیع کے ساتھ دو مئذنے بھی بنائے جائیں گے۔
اس مرحلے کی تکمیل کے بعد مسجد حرام میں مزید 28167 مربع میٹر کی توسیع کی جائے گی جو کل توسیع کا 70 فیصد ہے۔
توسیع حرم کے منتظمین کی جانب سے موجودہ اوقات کو توسیع کاموں کے حوالے سے زیادہ مناسب خیال کرتے ہوئے مسجد کے زیر تعمیر حصے کی عمرہ سیزن کے رش سے قبل تعمیر مکمل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
مکہ مکرمہ ۔ خمیس الزاھرانی
0 Comments