روزے داروں کو سحری ضرور کرنی چاہیئے........

Islam

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Ads by Muslim Ad Network

روزے داروں کو سحری ضرور کرنی چاہیئے........




سحری کھانا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت مبارکہ ہے اور انہوں نے اس کی تاکید بھی ہے اس کے ساتھ ساتھ یہ صحت کے لئے بھی انتہائی ضروری ہے۔
رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں دنیا بھر کے کروڑوں مسلمان عبادات کے ذریعے اللہ کی رحمتیں سمیٹتے ہیں۔ اس مہینے میں فرزندان اسلام روزے رکھ کر اللہ کا حکم مانتے ہوئے اپنے نفس پر قابو پانے کی مشق کرتے ہیں۔ رواں برس ماہ صیام کی آمد شدید گرمیوں میں ہوئی ہے۔ اس لئے روزے داروں کے لئے ضروری ہے کہ وہ اس موسم کو مدِنظر رکھتے ہوئے رمضان کی تیاری کریں تاکہ زیادہ چست رہ کر اللہ تبارک و تعالیٰ کا قرب حاصل رہنے کی سعی کرسکیں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ انسان کے لئے ضروری ہے کہ اس کے جسم میں پانی کی مقدار صحیح ہو، وہ رمضان المبارک کے دوران اعتدال میں کھائے۔ اس سلسلے میں سحری انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ نبی آخر الزمان صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی مسلمانوں کو سحری کی تاکید کی ہے تاہم بعض اوقات ہم کاہلی کا شکار ہوجاتے ہیں اور نیند کے باعث سحری پر نہیں اٹھ پاتے۔ جس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ ہم سحری کے بغیر ہی روزہ رکھ لیتے ہیں۔ طبی ماہرین کے نزدیک یہ رویہ غلط ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ روزے داروں کو سحری ضرور کرنی چاہیئے تاکہ دن بھر ہمارے جسم میں پانی اور توانائی کی کمی نہ ہو، اس سلسلے میں ہمیں سحری میں ایسی غذا استعمال کرنی چاہیئے جس میں کاربوہائیڈریٹس زیادہ ہوں۔

Post a Comment

0 Comments