نامحرم عورت و مرد کا انٹرنیٹ مکالمہ حرام ہے........

Islam

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Ads by Muslim Ad Network

نامحرم عورت و مرد کا انٹرنیٹ مکالمہ حرام ہے........

 "سوشل میڈیا شیطانی وسیلہ ہے، استعمال میں احتیاط کی جائے"

سعودی عرب کے ایک ممتاز عالم دین اور علماء کونسل کے سینیئر رکن الشیخ عبداللہ المطلق کا ایک نیا فتویٰ سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے غیر محرم عورت مرد کی انٹرنیٹ چیٹ کو خلوت صحیحہ سے تعبیر کرتے ہوئے حرام قرار دیا ہے۔

سوشل میڈیا شیطانی افکار و خیالات کو فروغ دینے کا ایک ذریعہ بن چکا ہے۔ مسلمان نوجوانوں کو اس کے استعمال میں احتیاط سے کام لینا چاہیے۔"

سعودی عرب سے شائع ہونے والے تقریبا تمام ہی اخبارات نے الشیخ المطلق کے فتوے کو جلی سرخیوں کے ساتھ اپنی بدھ کی اشاعت میں جگہ دی ہے۔

فتویٰ نُما بیان میں سعودی علماء کونسل کے رُکن الشیخ المطلق کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کے ذریعے کسی نامحرم مرد کا نامحرم خاتون کے ساتھ تنہائی میں مُکالمہ 'غیر شرعی' ہے۔ سماجی میڈیا کے ذریعے نامحرم مرد و زن کے مابین چیٹنگ کے دوران شیطان انہیں گمراہ کر سکتا ہے جس کے نتیجے میں وہ کسی غلط کام میں مبتلا ہو سکتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بعض اوقات مرد و زن چیٹنگ کے دوران غیر محرموں سے ایسی باتیں بھی کہہ بیٹھتے ہیں جنہیں وہ یا اور ان کا رب جانتا ہے۔ خاص طور پر خواتین کے ساتھ چیٹنگ کے دوران شیطان مردوں کے ساتھ ہوتا ہے۔ میں خاص طور پر خواتین کو ہدایت کرتا ہوں کہ وہ اجنبی اور نامحرم مردوں کے ساتھ انٹرنیٹ پر کسی بھی قسم کی بات چیت سے سختی سے گریز کریں۔

Post a Comment

0 Comments