بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا
سورۂ یٰسٓ مکّیہ ہے ، اس میں پانچ رکوع ، تراسی آیتیں ، سات سو انتیس کلمے ، تین ہزار حروف ہیں ۔ ترمذی کی حدیث شریف میں ہے کہ ہر چیز کے لئے قلب ہے اور قرآن کا قلب یٰسٓ ہے اور جس نے یٰسٓ پڑھی اللہ تعالٰی اس کے لئے دس بار قرآن پڑھنے کا ثواب لکھتا ہے , یہ حد...یث غریب ہے اور اس کی اسناد میں ایک راوی مجہول ہے ۔ ابوداؤد کی حدیث میں ہے سیدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے فرمایا اپنے اموات پر یٰسٓ پ...ڑھو اسی لئے قریبِ موت حالتِ نزع میں مرنے والوں کے پاس یٰسٓ پڑھی جاتی ہے ۔
یٰسٓۚ۱ یٰسٓ
وَ الْقُرْاٰنِ الْحَكِیْمِۙ۲ حکمت والے قرآن کی قسم
اِنَّكَ لَمِنَ الْمُرْسَلِیْنَۙ۳ بیشک تم
اے سیدِ انبیاء محمّدِ مصطفٰے صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم
عَلٰی صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍؕ۴ سیدھی راہ بھیجے گئے ہو
جو منزلِ مقصود کو پہنچانے والی ہے یہ راہ توحید و ہدایت کی راہ ہے تمام انبیاء علیہم السلام اسی راہ پر رہے ہیں ، اس آیت میں کُفّار کا رد ہے جو حضور سیدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم سے کہتے تھے ''لَسْتَ مُرْسَلاً '' تم رسول نہیں ہو ۔ اس کے بعد قرآنِ کریم کی نسبت ارشاد فرمایا
تَنْزِیْلَ الْعَزِیْزِ الرَّحِیْمِۙ۵ عزت والے مہربان کا اتارا ہوا
. لِتُنْذِرَ قَوْمًا مَّاۤ اُنْذِرَ اٰبَآؤُهُمْ فَهُمْ غٰفِلُوْنَ۶ تاکہ تم اس قوم کو ڈر سناؤ جس کے باپ دادا نہ ڈرائے گئے (ف۴) تو وہ بے خبر ہیں
یعنی ان کے پاس کوئی نبی نہ پہنچے اور قومِ قریش کا یہی حال ہے کہ سیدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم سے پہلے ان میں کوئی رسول نہیں آیا
Dar-us-Salam sells very Authentic high quality Islamic books, CDs, DVDs, digital Qurans, software, children books & toys, gifts, Islamic clothing and many other products.Visit their website at: https://dusp.org/
0 Comments