جب اللہ نے جنت کو پیدا کیا .......

Islam

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Ads by Muslim Ad Network

جب اللہ نے جنت کو پیدا کیا .......

سیدنا ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جب اللہ نے جنت کو پیدا کیا تو حضرت جبرائیل علیہ السلام سے فرمایا کہ جاؤ اسے دیکھو وہ گئے اور جنت کو ایک نظر دیکھا پھر تشریف لائے اور فرمایا کہ اے میرے رب آپ کی عزت کی قسم۔ کوئی شخص ایسا نہیں جو جنت کے بارے میں سنے (وہاں کے عیش وآرام کے بارے میں) اور اس میں داخل ہونا نہ چاہے ۔ پھر اللہ نے جنت کو مکروہات سے ڈھانپ دیا اور جبرائیل سے فرمایا جاؤ اور اسے دیکھو۔ وہ گئے اور اسے نظر دیکھا پھر تشریف لائے تو فر...مایا کہ اے میرے رب آپ کی عزت کی قسم مجھے ڈر ہے کہ اس میں کوئی داخل نہ ہو سکے گا۔

پھر حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب اللہ تعالیٰ نے جہنم کو پیدا فرمایا تو فرمایا کہ اے جبرائیل علیہ السلام جاؤ اور اسے دیکھو وہ گئے اور اسے ایک نظر دیکھ کر آئے اور فرمایا کہ اے میرے پروردگار آپ کی عزت کی قسم! کوئی ایسا نہیں کہ جہنم (کے احوال سنے) اور اس میں داخل ہوجائے۔ پھر اللہ نے اسے شہوات سے بھر دیا پھر فرمایا کہ اے جبرائیل! جاؤ اور سے دیکھو وہ گئے اور اسے ایک نظر دیکھا پھر آئے تو عرض کیا اے میرے پروردگار آپ کی عزت اور بزرگی کی قسم۔ مجھے ڈر ہے کہ کوئی اس میں داخل ہونے سے باقی نہ رہے گا۔
سنن ابوداؤد)

Enhanced by Zemanta
Visit Dar-us-Salam.com Islamic Bookstore Dar-us-Salam sells very Authentic high quality Islamic books, CDs, DVDs, digital Qurans, software, children books & toys, gifts, Islamic clothing and many other products.Visit their website at: https://dusp.org/

Post a Comment

0 Comments