بسم الله الرحمن الرحيم
دنیا کی زندگی کے بارے قرآن میں آتا ہے :- "و ما ھذا الحیوۃ الدنیا الا لھو و لعب و ان الدار الاخر ۃ لھی الحیوان لو کانوا یعلمون : سورۃ العنکبوت :64
ترجمہ :- اور یہ دنیا کی زندگی تو کھیل تماشا ہے ۔آخرت کی زندگی ہی اصل زندگی ہے ۔کاش وہ اس حقیقت کو جانتے ۔
فرمان نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے :
" آخرت کے مقابلے میں دنیا کی مثال ایسے ہے جیسے تم سے کوئی شخص اپنی انگلی سمندر میں ڈبوئے تو پھر دیکھو کہ وہ کتنا پانی اپنے ساتھ لا تی ہے ۔"
" صحیح مسلم : کتاب الجنہ و صفتہ نعیمہا ،باب فنا الدنیا "
یک حدیث میں آتا ہے ،"
" نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک مری ہوئی بکری کے پاس سے گزرے جسے کوئی باہر پھینک گیا تھا اور اسے دیکھ کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اللہ کی قسم ! اللہ کے نزدیک دنیا کی اتنی بھی اہمیت نہیں جتنی اس مری ہوئی بکری کی اس کے مالک کے نزدیک ۔"
(جامع ترمذی ، ابواب الزہد ،باب ما جاء فی ھو ان الدنیا علی اللہ عز و جل )
Dar-us-Salam sells very Authentic high quality Islamic books, CDs, DVDs, digital Qurans, software, children books & toys, gifts, Islamic clothing and many other products.
Visit their website at: https://dusp.org/
0 Comments