آنکـھ کی حفاظـت,,,,,بدنظری

Islam

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

آنکـھ کی حفاظـت,,,,,بدنظری

 

۔۔۔۔۔☼₪◙»آنکـھ کی حفاظـت,,,,,بدنظری«◙₪☼۔۔۔۔۔

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نظر کو شیطان کا زہریلہ تیر قرار دیا ہے,
ارشاد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے کہ
اللہ تعالی فرماتا ہے:...

نظر شیطان کے تیروں میں سے ایک زہریلا تیر ہے جو اسے میرے خوف سے چهوڑ دے تو میں اس کے عوض اسے ایسا ایمان عطا کروںگا جس کی مٹهاس وه اپنے دل میں محسوس کرےگا,
»راوی:
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالی عنہ
الترغیب والترهیب ص۲۳ج۲,«

ایک دوسری حدیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے امت کو سختی سے متنبہ فرمایا:
"اپنی نظریں نیچی رکهو اور شرمگاہوں کی حفاظت کرو، ورنہ اللہ تعالی تمہارے چہروں کو بے نور بنادےگا,"
»راوی:
حضرت ابی امامہ رضی اللہ تعالی عنہ
الترغیب والترهیب ص۲۵ج۲«

حضرت حسن بصری رحمہ اللہ تعالی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مرسلا" روایت فرماتے ہیں کہ
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا
کہ
اللہ تعالی کی لعنت ہے اوس شخص پر جو قصدا"(بلاکسی عذر کے ستر کو یا اجنبی عورت کو) دیکهنے والا ہو اور وه بهی ملعون ہے جسے(بلاعذر و اضطرار) دیکها جاۓ(مثلا" مرد ستر کهول کر گهومے یا عورت بے پرده پهرے),
»مشکوۃ شریف ص۲۷۰ج۲«

Enhanced by Zemanta

Post a Comment

0 Comments