بیٹی زحمت نہیں ، اللہ کی رحمت ہےDaughters are Blessings of Allah

Islam

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Ads by Muslim Ad Network

بیٹی زحمت نہیں ، اللہ کی رحمت ہےDaughters are Blessings of Allah

بیٹی زحمت نہیں ، اللہ کی رحمت ہے.........
رحمت دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :

’’جو شخص بیٹیاں دے کر آزمایا گیا، پھر وہ ان کی اچھی تربیت کرے تو قیامت کے دن یہ لڑکیاں اس کے لئے جہنم سے آڑ بن جائیں گی‘‘۔ ۔بچیوں کی بہتر پرورش کرنے والے کو روز محشر اپنی معیت کی نوید سنائی گئی۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :
...

’’جس نے دو لڑکیوں کی پرورش کی یہاں تک کہ وہ بالغ ہوگئیں تو قیامت کے دن میں اور وہ اس طرح کھڑے ہوں گے۔ یہ فرمایا اور اپنی انگلیوں کو باہم پیوست کر دیا‘‘۔

(مسلم)(بخاری 1418، مسلم : 2629)
آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :

’’جس کی ایک بچی ہوئی اور اس نے اس کی تربیت کی اور بڑے اہتمام سے اسے علم کے زیور سے آراستہ کیا اور جو مہربانیاں اللہ تعالیٰ نے اس پر کی ہیں وہ اس نے اپنی بیٹی پر بھی کیں تو وہ بچی آتش جہنم سے اس کے لئے پردہ ہوگی‘‘۔(قرطبی)

لِّلَّهِ مُلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۚ يَخْلُقُ مَا يَشَاءُ ۚ يَهَبُ لِمَن يَشَاءُ إِنَاثًا وَيَهَبُ لِمَن يَشَاءُ الذُّكُورَ . أَوْ يُزَوِّجُهُمْ ذُكْرَانًا وَإِنَاثًا ۖ وَيَجْعَلُ مَن يَشَاءُ عَقِيمًا ۚ إِنَّهُ عَلِيمٌ قَدِيرٌ
(تمام) بادشاہت خدا ہی کی ہے آسمانوں کی بھی اور زمین کی بھی۔ وہ جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے۔ جسے چاہتا ہے بیٹیاں عطا کرتا ہے اور جسے چاہتا ہے بیٹے بخشتا ہے ۔ یا ان کو بیٹے اور بیٹیاں دونوں عنایت فرماتا ہے۔ اور جس کو چاہتا ہے بےاولاد رکھتا ہے۔ وہ تو جاننے والا (اور) قدرت والا ہے ۔ سورة الشورى آیت نمبر 49 ، اللہ تعالٰی ہم سب کو اپنے دئیے ہوئے عطیہ کی صحیح معنی میں قدر دانی کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمینہےDaughters are Blessings of Allah
Enhanced by Zemanta
Visit Dar-us-Salam.com Islamic Bookstore Dar-us-Salam sells very Authentic high quality Islamic books, CDs, DVDs, digital Qurans, software, children books & toys, gifts, Islamic clothing and many other products.Visit their website at: https://dusp.org/

Post a Comment

0 Comments