وہ ہمیں وہ عطا کر دیتا ہے جو ہمارے لیے بہتر ہو
اور اس میں تاخیر کر دیتا ہے جو ہمارے لیے بہتر نہ ہو
مگر کبھی کبھار ہم دعا کی بجائے جب اس سے ضد کر بیٹھتے ہیں اور پھر اللہ ہمیں وہ بھی دے دیتا ہے اور جب من چاہی خواہش پورا ہو کر ہمارے لئے پریشانی کا باعث بنتی ہے تو ہم سوچنے پر مجبور ہو جاتے ہیں کہ واقعی ہی یہ ہمارا مطلوب تھا؟؟ ایسی ضدوں کی بڑی بھاری قیمت ہوتی ہے !
دعا کیجیے ضد نہیں !
دعا کی قبولیت میں الله پاک کی رضا پر راضی ہو جاؤ کیونکہ
... بعض اوقات جو ہم مانگ رہے ہوتے ہیں ، اس سے بھی کہیں زیادہ کے حقدار ہوتے ہیں !
اپنی حاجت کے لئے الله پاک کی حمد و ثنا کے بعد دعا یوں مانگا کرو کہ یا رب کریم اگر یہ چیز میرے حق میں بہتر ہے تو میری دعا کو اپنی بارگاہ میں قبول فرما اور اگر یہ میرے حق میں بہتر نہیں ہے تو مجھے اس سے بہتر نعم البدل عطا فرما،
الله پاک آپکی اور میری سب جائز حاجات کو پورا فرمائے .
آمین ثم آمین یارب العالمین
Dar-us-Salam sells very Authentic high quality Islamic books, CDs, DVDs, digital Qurans, software, children books & toys, gifts, Islamic clothing and many other products.
Visit their website at: https://dusp.org/
0 Comments