AlQuran: ”جن لوگوں نے کہا کہ اللہ ہمارا رب ہے اور پھر وہ اس پر ثابت قدم رہے

Islam

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Ads by Muslim Ad Network

AlQuran: ”جن لوگوں نے کہا کہ اللہ ہمارا رب ہے اور پھر وہ اس پر ثابت قدم رہے

”جن لوگوں نے کہا کہ اللہ ہمارا رب ہے اور پھر وہ اس پر ثابت قدم رہے ، یقینا ان پر فرشتے نازل ہوتے ہیں اور ان سے کہتے ہیں کہ ” نہ ڈرو، نہ غم کرو اور خوش ہوجاﺅ اس جنت کی بشارت سے جس کا تم سے وعدہ کیا گیا ہے۔ہم اس دنیا کی زندگی میں بھی تمہارے ساتھی ہیں اور آخرت میں بھی، وہاں جو کچھ تم چاہو گے تمہیں ملے گا اور ہر چیز جس کی تم تمنا کرو گے وہ تمہاری ہوگی، یہ ہے سامان ضیافت اس ہستی کی طرف سے جو غفور و رحی...م ہے اور اس شخص کی بات سے اچھی بات اور کس کی ہوگی جس نے اللہ کی طرف بلایا اور نیک عمل کیا اور کہا کہ میں مسلمان ہوں۔“
اور اے نبی ، نیکی اور بدی یکساں نہیں ہیں۔تم بدی کو اس نیکی سے دفع کرو جو بہترین ہو۔ تم دیکھو گے کہ تمہارے ساتھ جس کی عداوت پڑی ہوئی تھی وہ جگری دوست بن گیا ہے۔یہ صفت نصیب نہیں ہوتی مگر ان لوگوں کو جو صبر کرتے ہیںاور یہ مقام حاصل نہیں ہوتا مگر ان لوگوں کو جو بڑے نصیب والے ہیں اور اگر تم شیطان کی طرف سے کوئی اکتاہٹ محسوس کرو تو اللہ سے پناہ مانگ لو، وہ سب کچھ سنتا اور جانتا ہے۔“
 
(سورة الاحزاب، آیت: ۰۳ تا ۶۳)
Enhanced by Zemanta

Post a Comment

0 Comments