آیا صوفیہ کی فضا اللہ اکبر سے گونج اٹھی، چھیاسی سال کے بعد نماز جمعہ کی ادائیگی

Islam

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Ads by Muslim Ad Network

آیا صوفیہ کی فضا اللہ اکبر سے گونج اٹھی، چھیاسی سال کے بعد نماز جمعہ کی ادائیگی

ترک شہر استنبول میں واقع تاریخی اور عالمی ثقافتی اہمیت کی حامل آیا صوفیہ مسجد نمازِ جمعہ کے ساتھ 86 برس بعد نمازیوں کے لیے کھول دی گئی۔ مسجد آیا صوفیہ میں نمازِ جمعہ ادا کرنے ترک صدر رجب طیب اردوان بھی پہنچ گئے۔ صدر رجب طیب اردوان کے علاوہ ترکی کی دیگر سیاسی شخصیات نے بھی آیا صوفیہ میں نمازِ جمعہ ادا کی، نماز کی ادائیگی کے لیے ناصرف آیا صوفیہ مسجد کے اندر بلکہ باہر بھی لوگوں کی بڑ ی تعداد موجود تھی۔ ترک صدر رجب طیب اردوان کے ہمراہ ہزاروں افراد نے آج اس مسجد میں نمازِ جمعہ ادا کی، اس موقع ترک صدر نے مسجد میں قرآن کریم کی مختلف آیات بھی تلاوت کیں۔ 


آیا صوفیا مسجد میں نمازِ جمعہ کے موقع پر اطراف میں لوگوں کا رش دیکھنے میں آیا، مرد و خواتین کے لیے مختص کی گئی تمام جگہیں مکمل طور پر بھر گئیں۔ مسجد آیا صوفیہ کے احاطے میں نمازیوں کی گنجائش پوری ہونے کے بعد مزید افراد کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی. نماز جمعہ کی ادائیگی کے تاریخی موقع پر شرکت کے لیے دنیا بھر سے مسلمان استنبول پہنچے ہیں، مسجد آیا صوفیہ کے اردگرد کی تمام گلیوں، بازار اور سڑکوں پر لاکھوں لوگوں نے جائے نماز بچھا کر نماز ادا کی۔ آیا صوفیہ 537ء میں بازنطینی شہنشاہ جسٹنین اول کے دور میں بطورچرچ تعمیر کی گئی تھی، سلطنت عثمانیہ کے قیام کے بعد آیا صوفیہ کو مسجد میں تبدیل کر دیا گیا تھا۔

سلطنت عثمانیہ کے خاتمے کے بعد مصطفیٰ کمال اتاترک نے اسے میوزیم میں بدل دیا تھا، چند روز قبل ترک عدالت نے آیا صوفیہ کو دوبارہ مسجد میں تبدیل کرنے کا فیصلہ دیا تھا۔ عدالتی فیصلےکے بعد صدر اردوان نے آیا صوفیہ کو مسجد کے طور پر دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا تھا۔ ترک میڈیا کے مطابق ترکی کی معروف آیا صوفیہ مسجد کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی بسم اللّٰہ کے پیغام کے ساتھ شروعات ہوئی ہیں، آیا صوفیہ مسجدِ شریف کبیرہ کے نام والے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ’بسم اللّٰہ‘ کے ساتھ شروعات کی گئی۔ اکاؤنٹ پر آیا صوفیہ مسجدِ شریف کبیرہ کے قیام، فتح استنبول کی تاریخ ’29 مئی‘ بھی درج ہیں، ترک صدر نے بھی عظیم جامع مسجد سے متعلق ٹویٹر پیغام شیئر کیا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ
 

Visit Dar-us-Salam.com Islamic Bookstore Dar-us-Salam sells very Authentic high quality Islamic books, CDs, DVDs, digital Qurans, software, children books & toys, gifts, Islamic clothing and many other products.Visit their website at: https://dusp.org/

Post a Comment

0 Comments