شاہ سلمان نے سعودی عرب کے مقدس شہروں مکہ اور مدینہ کے درمیان تیز ترین مسافر ٹرین سروس کا افتتاح کیا ہے جس کی رفتار 300 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ براستہ جدہ، مکہ سے مدینہ جانے والی اس حرمین ایکسپریس لائن میں 35 ٹرینیں شامل ہیں۔ حکام کے مطابق ان میں چھ کروڑ افراد سالانہ سفر کر سکیں گے اور اس کا مقصد حاجیوں اور عمرہ کرنے آنے والے افراد کو سفر کی بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے۔ دونوں اطراف سے یومیہ آٹھ مسافر ٹرینیں چلیں گی اور سال کے آخر تک ٹرینوں کی تعداد بڑھا کر 12 تک کر دی جائے گی۔
سعودی عرب کے وزیرِ ٹراسنسپورٹ نبی العمودی کا کہنا تھا ’دونوں شہروں کے درمیان سفر مختصر اور آسان ہو جائے گا۔ اس منصوبے سے ریاست کے، اسلام اور مسلمانوں کی خدمت کے جذبے کی عکاسی ہوتی ہے۔‘ حج اور عمرہ کے دوران مسلمان مکہ اور مدینے کے درمیان بس کے ذریعے سفر کرتے ہیں جس میں چھ گھنٹے لگ جاتے ہیں اب یہی سفر مختصر ہو کر دو گھنٹے رہ جائے گا۔
مکہ کا ریلوے سٹیشن مسجد الحرام سے چار کلومیٹر کے فاصلہ پر ہے۔ اس ریلوے سٹیشن میں ایک گھنٹے میں 20 ہزار مسافروں کو سفری سہولیات مہیا کی جا سکتی ہیں۔ یہ ریلوے لائن دو مراحل میں مکمل کی گئی اور اس میں سعودی، فرانسیسی ، چینی اور سپین کی کمپبنیوں نے حصہ لیا۔ منصوبے کی تکمیل میں چھ سال کا عرصہ لگا۔
Dar-us-Salam sells very Authentic high quality Islamic books, CDs, DVDs, digital Qurans, software, children books & toys, gifts, Islamic clothing and many other products.
Visit their website at: https://dusp.org/
0 Comments