حج و عمرہ کیلئے جراثیم کش احرام پاکستان میں بنیں گے

Islam

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Ads by Muslim Ad Network

حج و عمرہ کیلئے جراثیم کش احرام پاکستان میں بنیں گے

حج و عمرہ کو زیادہ محفوظ بنانے کے لئے سعودی کاروباری شخصیت کا انوکھا آئیڈیا، جراثیم کش احرام متعارف کروانے کا اعلان، احرام جلد ہی پاکستان کے شہر فیصل آباد میں تیار ہوا کریں گے۔ سعودی عرب جانے والے تمام عازمین حج اور عمرہ 2030ء تک ایسے احرام اوڑھ کر مناسک ادا کر سکیں گے جن پر بیکٹریا اثر انداز نہیں ہو سکے گا۔ ایسے احرام جلد ہی پاکستان کے شہر فیصل آباد میں تیار ہوا کریں گے۔ نینو ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے احرام کی تیاری ایک سعودی بزنس مین حمد اَل یامی کا آئیڈیا ہے۔ 

انہیں یہ آئیڈیا اخبار میں ایک خبر پڑھ کر آیا جس میں بتایا گیا تھا کہ اُم القریٰ یونیورسٹی کی ایک ٹیم نینو ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے مسجد الحرام میں بچھے قالینوں پر چاندی کے نینو اجزاء کی تہہ چڑھا رہی ہے جس کی وجہ سے بیکٹیریا کی افزائش نہیں ہو سکتی۔ جراثیم کُشی کے لیے چاندی کا استعمال قدیم طریقہ ہے۔ ہر سال عمرے اور حج کے لیے لاکھوں عازمین سعودی عرب آتے ہیں اور ایسے میں مختلف بیماریاں پھیلنے کا خطرہ رہتا ہے۔ ال یامی نے پاکستان کے شہر فیصل آباد کا رخ کیا جہاں ایک مینو فیکچرر انھیں مناسب قیمت پر مطلوبہ معیار کے احرام بنا کر دینے پر رضا مند ہو گیا ہے، گورنر مکہ کی منظوری کے بعد اس منصوبے پر عمل درآمد شروع ہو گیا اور 2030ء تک تمام عازمین کو جراثیم کش احرام دستیاب ہوں گے۔

 

Post a Comment

0 Comments