حرمِ مکّی کی توسیع کی لاگت 100 ارب ڈالر

Islam

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Ads by Muslim Ad Network

حرمِ مکّی کی توسیع کی لاگت 100 ارب ڈالر

سعودی حکومت سال 2030ء تک عمرے کے لیے مسجد حرام آنے والے افراد کی گنجائش کو سالانہ 3 کروڑ تک پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے۔ یہ تعداد وژن 2030 پروگرام کے اہداف کا حصّہ ہے۔ اس ہدف کو یقینی بنانے کے لیے مسجد حرام کی تیسری توسیع پر کام جاری ہے۔ اس توسیع کا افتتاح سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے 2015ء میں کیا تھا۔ حرمِ مکّی کی توسیع کے منصوبے پر کم از کم 100 ارب ڈالر لاگت آئے گی۔ اس میں انفرا اسٹرکچر اور پراپرٹی خریدنے کے اخراجات شامل ہیں۔ مذکورہ توسیع پانچ بنیادی منصوبوں پر مشتمل ہے۔ ان میں توسیع کی مرکزی عمارت، صحنوں کا منصوبہ، پیدل چلنے والوں کی سرنگوں کا منصوبہ، حرم شریف کے لیے مرکزی خدمات کے اسٹیشن کا منصوبہ اور مسجد حرام کے اطراف پہلی رِنگ روڈ شامل ہے۔

نئی توسیع کے دوران مسجد حرام کے سابقہ رقبے کے مقابلے میں دو تہائی رقبے کا اضافہ کیا جائے گا۔ اس طرح حرم مکّی کا مجموعی رقبہ 15 لاکھ مربع میٹر کے قریب ہو جائے گا۔ منصوبے میں مسجد حرام کی زمینی منزل پر 78 خود کار (ریموٹ کنٹرولڈ) دروازے شامل ہیں۔ حالیہ توسیع سابقہ تاریخی توسیعات کے پھیلاؤ کی ایک کڑی ہے جن کا آغاز مملکتِ سعودی عرب کے بانی شاہ عبدالعزیز آل سعود کے زمانے سے ہوا تھا۔ ان میں شاہ خالد کے دور میں مشرقی صحنوں کی توسیع، شاہ فہد کے دور میں مغربی جانب کی توسیع اور شاہ عبداللہ کے دور میں مَسعَی (سعی کرنے کی جگہ) کی توسیع نمایاں ترین ہیں۔

دبئی ۔ العربیہ نیوز چینل


 

Post a Comment

0 Comments