چین میں دو کروڑ مسلمان، عبادت کیلئے 35 ہزار مساجد

Islam

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Ads by Muslim Ad Network

چین میں دو کروڑ مسلمان، عبادت کیلئے 35 ہزار مساجد

چین میں مسلمانوں کی کل آبادی2009 کی مردم شماری کے مطابق دو کروڑ سولہ لاکھ ، سڑسٹھ ہزار ہے ان مسلمانوں کیلئے پورے چین میں کل 35 ہزار مساجد ہیں۔
اسٹیٹ کونسل چائنا کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق چینی مسلمانوں کی عبادت کیلئے 35 ہزار مساجد قائم ہیں جبکہ 57 ہزار علمائے کرام مسلمانوں کی راہنمائی کیلئے موجود ہیں۔ رپورٹ کے مطابق چین میں مجموعی طور پر20 کروڑ مذہبی افراد رہائش پذیر ہیں ان میں 3 لاکھ 80 ہزار مذہبی رہنما بھی شامل ہیں۔ چین کے بڑے مذاہب میں بدھ مت، تائوازم، اسلام، کیتھولک اور پروٹسٹنٹ ازم شامل ہیں،ان مذاہب کو حکومت کی جانب سے تحفظ فراہم کیا جاتا ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق 2 لاکھ 22 ہزار بودی مذہبی اہلکار اور 40 ہزار سے زائد تائوسٹ کلائیکل اہلکار خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ چین کی دس اہم اقلیتوں میں سب سے زیادہ تعداد مسلمانوں کی ہے جبکہ کیتھولک اور پروٹسٹنٹ ازم کی آبادی بالترتیب 6 ملین اور 38 ملین ہے۔ چین میں مجموعی طور پر 5 ہزار 5 سو مذہبی گروپس موجود ہیں جن میں بدھ مت، چین اسلامک ایسوسی ایشن، کیتھولک،بشپ، کانفرنس آف کیتھولک چرچز اور چائینا کرسچن کونسل شامل ہیں۔ چین میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 44 ہزار مذہبی عبادت گاہیں رجسٹرڈ ہیں جن میں مسلمانوں کیلئے 35 ہزار مساجد اور بدھ مت مذہب کے ماننے والوں کے لئے 33 ہزار 5 سو بدھا ٹیمپل شامل ہیں۔

 

Visit Dar-us-Salam.com Islamic Bookstore Dar-us-Salam sells very Authentic high quality Islamic books, CDs, DVDs, digital Qurans, software, children books & toys, gifts, Islamic clothing and many other products.Visit their website at: https://dusp.org/

Post a Comment

0 Comments