حضرت شر جیلؓ کہتے ہیں ، حضرت ابو الدرداء ؓ جب کوئی جنازہ دیکھتے تو کہتے، تم صبح کو جا رہے ہو ، شام کو ہم بھی تمہارے پاس آ جائیں گے ، یا تم شام کو جا رہے ہو صبح کو ہم بھی آ جائیں گے ۔ جنازہ ایک زبرد ست اور مؤثر نصیحت ہے لیکن لوگ کتنی جلدی غافل ہو جاتے ہیں ، نصیحت حاصل کرنے کے لیے موت کافی ہے۔ ایک ایک کر کے لوگ جا رہے ہیں اور آخر میں ایسے لوگ رہتے جارہے ہیں جنہیں کچھ سمجھ نہیں ہے ۔ ( جنا زہ دیکھ کر پھر اپنے دنیوی کاموں میں لگے رہتے ہیں ) حضرت ابو الدرداء ؓ نے فرمایا ، تم لو گوں کو ان چیزوں کا مکلف نہ بناؤ جن کے وہ ( اللہ کی طرف سے ) مکلف نہیں ہیں ، لو گوں کا رب تو ان کا محاسبہ نہ کرے اور تم ان کا محاسبہ کرو ، یہ ٹھیک نہیں ۔ اے ابن آدم ! تو اپنی فکر کر کیونکہ جو لوگوں میں نظر آنے والے عیوب تلاش کرے گا ، اس کا غم لمبا ہو گا اور اس کا غصہ ٹھنڈا نہیں ہو سکے گا ۔
Dar-us-Salam sells very Authentic high quality Islamic books, CDs, DVDs, digital Qurans, software, children books & toys, gifts, Islamic clothing and many other products.
Visit their website at: https://dusp.org/
0 Comments