’جبل احد‘ کا شمار جزیرہ نما عرب کے نمایاں پہاڑوں میں ہوتا ہے۔ یہ محض ایک پہاڑ ہی نہیں بلکہ مدینہ منورہ میں اسلامی تاریخ کا ایک اہم تاریخی اور جغرافیائی ’لینڈ مارک‘ ہے۔ صرف اہالیان مدینہ منورہ ہی نہیں بلکہ دنیا بھر سے آنے والے عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وسلم اس پہاڑ کی زیارت کو اپنے لیے باعث شرف سمجھتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بھی اس پہاڑ سے بہت محبت فرماتے تھے۔ حضرت انس سے مروی ہے کہ آپ علیہ السلام نے فرمایا ’احد پہاڑ ہم سے اور اہم اس سے محبت کرتے ہیں‘۔
’جبل احد‘ کئی قابل ذکر خصوصیات کا حامل ہے۔ ان میں سب سے اہم پہاڑ کی آتش فشاں چٹانیں ہیں۔ اس میں کئی تاریخی وادیاں، گھاٹیاں، قلعے، کھجور کے درخت اپنی خاص پہچان رکھتے ہیں۔ یہ پہاڑ صدیوں سے مقامی لوگوں کی توجہ کا مرکز رہا ہے۔ تجزیہ نگار اور مورخ ڈاکٹر تنیضب الفایدی نے العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے جبل احد کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ کئی احادیث مبارک میں احد پہاڑ کا ذکر ہے۔ بخاری، ابو داؤد اور ترمذی شریف میں بیان کردہ حدیث کے الفاظ کچھ یوں ہیں’(أثبتْ أحد فإنـما عليك نبي وصديق وشهيدان)۔ احد نے ثابت کیا کہ تجھ پر ایک نبی ایک صدیق اور دو شہید آئے۔
جبل احد کے نام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سعودی تجزیہ نگار نےکہا کہ اس پہاڑ کا ’احد‘ نام پڑنے کی وجہ اس کے پہاڑوں کا باہم متحد ہونا بھی ہوسکتا ہے۔ پہاڑ کے جنوبی حصے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ نے قربانیاں دیں اور بہادری کے بے مثال نمونے قائم کئے۔ اگر غزہ احد کا تذکرہ نہ ہو غزوات رسول کا تذکرہ نامکمل رہے گا۔
Dar-us-Salam sells very Authentic high quality Islamic books, CDs, DVDs, digital Qurans, software, children books & toys, gifts, Islamic clothing and many other products.
Visit their website at: https://dusp.org/
0 Comments