بحرالکاہل میں ایک ملاح بھٹک گیا اور 21 دن تک اسے راستہ نہیں ملا۔ اس کے بعد جب اسے نجات ملی تو لوگوں نے اس سے پوچھا کہ اس نے سب سے بڑا سبق کیا سیکھا؟ بولا میں نے اس تجربہ سے سب سے بڑا سبق یہ سیکھا ہے کہ اگر اپ کے پاس صاف پانی اور پیٹ بھرنے کیلئے کھانا ہے تو آپ کبھی شکستہ دل نہ ہوں! ایک کا قول ہے کہ پوری زندگی ایک لقمہ روٹی اور ایک گھونٹ پانی ہے اورباقی جو کچھ ہے وہ فضول ہے۔
ابن الوردی کہتا ہے: کسریٰ کی بادشاہت بھی ایک لقمہ سے بے نیاز نہیں کر سکتی۔ جناتھن سویفٹ کہتا ہے دنیا میں سب سے بڑے ڈاکٹر یہ ہیں۔ ڈاکٹر رحم، ڈاکٹر سکون، ڈاکٹر خوشی، خوشی و مسرت کے ساتھ تھوڑا کھانا ایسا کامیاب علاج ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں۔ میں اضافہ کرتے ہوئے کہتا ہوں کہ موٹاپا ایک مزمن مرض ہے۔ خاموشی دل و روح کو آرام دیتی ہے خوش رہنے سے سرور ملتا ہے اور یہ اچھی غذا بھی ہے۔
ڈاکٹر عائِض القرنی
Dar-us-Salam sells very Authentic high quality Islamic books, CDs, DVDs, digital Qurans, software, children books & toys, gifts, Islamic clothing and many other products.
Visit their website at: https://dusp.org/
0 Comments