ترکی میں واقع سلطان احمد مسجد صدیوں سے استنبول کی شان میں اضافہ کیے ہوئے ہے ۔ اپنی طرز تعمیر کی وجہ سے اسے نیلی مسجد بھی کہا جاتا ہے ۔ سولہویں صدی میں تعمیر کی گئی سلطان احمد مسجد چھ میناروں والی ترکی کی واحد مسجد ہے ۔ مسجد کی تعمیر کے بعد جب سلطان کو علم ہوا کہ مسجد کے 6 مینار ہیں تو سلطان نے برہمی کا اظہار کیا کیونکہ اس وقت صرف مسجد الحرام کے 6 مینار تھے ۔ مسجد کی تعمیر مکمل ہوچکی تھی لہذا سلطان کے حکم پر مسجد الحرام کی انفرادیت ، یکتائی اور مرکزیت کے سبب اس کے میناروں میں ایک اور مینار کا اضافہ کر دیا گیا ۔ سلطان احمد مسجد کو رنگ کی وجہ سے نیلی مسجد بھی کہا جاتا ہے ۔ مسجد کے مرکزی کمرے پر کئی گنبد بنے ہوئے ہیں ۔ مسجد کی اندرونی دیواروں پر آیات مقدسہ کی خطاطی کی گئی ہے ۔ سلطان احمد مسجد کی خاص بات یہ ہے کہ نماز جمعہ کے خطبے کے موقع پر امام کو مسجد کے ہر کونے اور جگہ سے باآسانی دیکھا جا سکتا ہے ۔ یہاں مقامی باشندوں اور سیاحوں کی بڑی تعداد بارگاہ الہیٰ میں سر بسجود ہوتی ہے ۔ رات کے وقت رنگین قمقمے اس شاندار مسجد کی عظمت اور جاہ و جلال کو مزید بڑھا دیتے ہیں ۔
0 Comments