مسلمان سب سے زیادہ ہو جائیں گے

Islam

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Ads by Muslim Ad Network

مسلمان سب سے زیادہ ہو جائیں گے

اگلے 20 سالوں میں مسلمان گھرانوں میں پیدا ہونے والے بچوں کی تعداد تمام عیسائی بچوں سے زیادہ ہو جائے گی۔ ایک تحقیقی رپورٹ کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں مسیحی آبادی سب سے زیادہ ہے، دنیا بھر میں مجموعی طور پر مسیحی خاندانوں میں بچوں کی پیدائش کا تناسب دیگر مذاہب کی نسبت زیادہ ہے۔ لیکن گزشتہ چند عشروں سے یہ صورتحال یکسر بدلتی جا رہی ہے۔ اس وقت دنیا بھر میں شرح پیدائش کے حوالے سے مسلمان سب سے آگے ہیں۔ 2010ء سے 2015ء دنیا بھر میں مسلمان خاندانوں میں بچوں کی شرح پیدائش زیادہ تھی۔ جو اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ 2060ء تک مسلمان بچوں کی شرح پیدائش تمام مذاہب سے زیادہ ہو گی۔ 2015ء میں مسلمان اور عیسائی بچوں کی تعداد برابر برابر 31 فیصد تھی۔ 

2030 سے 2035ء تک اگرچہ عیسائیوں کی مجموعی تعداد مسلمانوں سے زیادہ ہوگی لیکن شرح پیدائش کم ہونے کے باعث ان کے ہاں پیدا ہونے والے بچوں کا تناسب مسلمانوں سے کم رہ جائے گا۔ اگرچہ ترقی پذیر ممالک میں عیسائیوں کے ہاں بھی بچوں کی شرح پیدائش مسلمانوں سے کم نہیں لیکن ترقی یافتہ ممالک کو ساتھ شامل کرلینے سے مجموعی طور پر یہ شرح پیدائش کم رہ جاتی ہے۔ 2060 ء تک دنیا کی آبادی 32 فیصد اضافے کے ساتھ 9 ارب 60 کروڑ ہو گی۔ جبکہ اسلامی ممالک میں بالخصوص اور دنیا بھر میں بالعموم مسلمانوں میں نوجوانوں کی تعداد زیادہ ہو گی۔ مسلمانوں کی آبادی میں 2060ء تک مجموعی طور پر 70 فیصد تک اضافے کا امکان ہے۔ اس وقت مسلمان اور عیسائیوں کی تعداد میں زیادہ فرق نہیں ہوگا۔ مسلمان دنیا کی آبادی 31 فیصد اور عیسائی32 فیصد ہوں گے۔ چین جاپان اور شمالی امریکہ شرح پیدائش کم ہونے کے باعث بوڑھے ہوتے جا رہے ہیں۔ یہاں عمر رسیدہ افراد کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر سرکار کو ان کے تحفظ اور قیام و طعام کے لیے اربوں ڈالر خرچ کرنا پڑتے ہیں۔ اس کے برعکس اسلامی ممالک میں بوڑھوں کی تعداد کم اور بچوں کی تعداد زیادہ ہے۔

ڈاکٹر فراز



 

Post a Comment

0 Comments