مبلغ اور داعی کے اوصاف

Islam

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

مبلغ اور داعی کے اوصاف

گوگل میپ میں جب آپ اپنی لوکیشن اور منزل Set کر دیتے ھیں تو پھر وہ نیویگیشن شروع کر دیتا ھے. اگر آپ اپنے راستے سے ھٹتے ھیں اور اس کی کمانڈ کو فالو نہیں کرتے اور ، ٹریک تبدیل کر لیتے ھیں اور رائٹ یا لیفٹ اس کی ھدایت کے مطابق نہیں لیتے ،، تو وہ ہرگز گالیاں نہیں دیتا ،، اس کا کام یہ ہوتا ہے کہ وہ فورا اگلا قریب ترین ایگزٹ دکھانا شروع کر دیتا ھے کہ اچھا چلو اب اگلے انٹرچینج سے دائیں یا بائیں لے لینا اور وہ یہ کام بڑے صبر کے ساتھ آپ کی منزل کے سامنے پہنچ جانے تک کرتا رھتا ھے.
یہی کام ایک مبلغ اور داعی کا ھے ، ایک عالم اور مفتی کا ھے کہ وہ بندے کو اس کی آخری سانس تک بتاتا رھے کہ اس کا قریب ترین ایگزٹ کونسا ھے ،، اسے کافر ،مرتد ، زندیق ، قرار دینا اس کا کام نہیں ،، اسی کام کے لئے 50 ھزار سال کا دن رکھا گیا ھے. ھمارا کام یہ ھے کہ بڑے سے بڑے گنہگار کو گناہ سے نکلنے کا راستہ بتائیں نہ کہ اسے فاسق فاجر کہہ کر اس کی توہین کریں اور اس کو جھڑکیں  اس کا فسوق اور فجور اسی لمحے ختم ھو گیا تھا جب اس میں ندامت عود کر آئی تھی ،، اللہ نے اسے ھمارے پاس علاج کے لئے بھیجا تھا تو اس کی ندامت قبول فرما کر بھیجا تھا اور اگر ھم نے اسے کھو دیا تو شاید بہت کچھ کھو دیا ، بہت کچھ

Post a Comment

0 Comments