حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے ارشاد فرمایا کہ دو کلمے ایسے ہیں کہ جو ( ادائیگی کے لحاظ سے) زبان پر ہلکے ہیں لیکن میزان میں یعنی اجر وثواب کے لحاظ سے قیامت کے دن کی ترازو میں) بھاری ہوں گے۔ ( اور) رحمن ( یعنی اللہ تعالیٰ) کے ہاں بہت محبوب ہیں ( اور وہ کلمات یہ ہیں) سبحان اللہ العظیم، سبحان اللہ و بحمدہ۔ ( بخاری ومسلم)
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے ارشاد فرمایا کہ جس نے صبح کے وقت اور شام کے وقت سومرتبہ سبحان اللہ وبحمدہ کہا تو قیامت کے دن( اس حال میں) آئیگا کہ کوئی بھی اس سے افضل نہ ہوگا۔
مگر یہ کہ جس نے اس کی مثل یا اس سے زیادہ کہا ہو گا۔ (مسلم)
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے ارشاد فرمایا کہ التبہ اگر میں سبحان اللہ والحمدللہ ولا الہ الا اللہ واللہ اکبر (ایک بار ) کہوں تو یہ مجھے ان سب چیزوں سے زیادہ محبوب ہے جن پر سورج طلوع ہوتا ہے۔( مسلم)
حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ ( ایک دن) ہم رسول اللہﷺ کے پاس ( بیٹھے ہوئے) تھے، آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا کیا تم اس سے عاجز ہو کہ ہر دن ہزار نیکیاں کمائو حاضرین مجلس میں سے کسی نے عرض کیا کہ کس طرح ہم میں کوئی شخص روزانہ ہزار نیکیاں کما سکتا ہے آپ ﷺنے فرمایا کہ سو مرتبہ اللہ کی تسبیح بیان کرے ( یعنی سبحان اللہ کہے) تو اس کے لئے ہزار نیکیاں لکھی جائیں گی اور اس کی ایک ہزار برائیاں مٹا دی جائیں گی۔ ( مسلم)

0 Comments