ماہ صیام کےدوران جہاں مسجد حرام میں زائرین بیت اللہ اور معتمرین کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ ہوجاتا ہے وہیں تلاوت کلام پاک کے سیکڑوں اجتماعی حلقے قائم کرکے ان میں کتاب اللہ کی تلاوت کےساتھ ساتھ قرآن پاک کودرست تلفظ ساتھ پڑھنے کی تربیت بھی دی جاتی ہے۔ امسال ماہ صیام میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 1493 حلقات قرآنیہ کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔ حلقات قرآنی میں قرآء حضرات شرکاء کا قرآن سنتے اور ان کے تجویدی قواعد کی اصلاح کرتےہیں وہیں کلام پاک کو زبانی یاد کرنے کی بھی کوشش کی جاتی ہے۔
مسجد حرام کے شعبہ مصاحب کے امورکے ڈائریکٹر محمد السیلانی کا کہناہے کہ حلقات قرآنیہ کا قیام ایک بین الاقوامی پروجیکٹ ہے۔ سعودی عرب کے ماہر قراء جہاں آن لائن دنیا بھرمیں قرآن پڑھنے والوں کی رہ نمائی کا فریضہ انجام دیتے ہیں وہی حرمین شریفین کی زیارت کو آنے والے فرزندان توحید کے لیے بھی باقاعدگی کے ساتھ قرآنی حلقے قائم کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسجد حرام کے ساتھ مسجد نبوی میں بھی روزانہ کی بنیاد پر حلقات قرآنیہ کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں قران پاک کی چھوٹی سورتیں زبانی یاد کرنے کے ساتھ المقراء حضرات کی تجوید درست کرنے اور انہیں احکام قرآن سے روشناس کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔
حلقات قرآنیہ کےقیام کے اہم ترین مقاصد میں کتاب اللہ کی زمان ومکان کی قید سے ماوراء تعلیم، جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے قرآنی تعلیم کا فروغ، دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے کتاب اللہ کو آسان بنانا، معتمرین کے لیے قرآن کی تعلیم، عثمانی رسم الخط میں کتاب اللہ کی کتابت شامل ہیں۔ مجموعی طورپر اس منصوبے سے سالانہ 127 ملکوں کے19 ہزار 94 طلباء مستفید ہوتے ہیں۔
Dar-us-Salam sells very Authentic high quality Islamic books, CDs, DVDs, digital Qurans, software, children books & toys, gifts, Islamic clothing and many other products.
Visit their website at: https://dusp.org/
0 Comments