ملیشیا کی پہلی ’اسلامی‘ ایئرلائن

Islam

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Ads by Muslim Ad Network

ملیشیا کی پہلی ’اسلامی‘ ایئرلائن

اپنے آپ کو ملیشیا کی سب سے پہلی ’اسلامی‘ ایئرلائن کہلانے والی ریانی ایئرلائن نے اپنی پہلی پرواز کا آغاز رواں ہفتے کیا ہے۔ دوران پراوز مسافروں کو صرف حلال کھانا دیا جاتاہے اور شراب پر پابندی ہے۔

ایئرلائن نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ ہر شرعی معیار پر پوری اترتی ہے۔ حلال کھانے کے علاوہ دوران پرواز اذان دی جائے گی ۔ مسلمان ایئر ہوسٹسوں کے لیے حجاب پہنا لازمی ہے جبکہ غیر مسلم عملے کو ’مناسب‘ کپڑے پہنے کا پابند کیا جائے گا۔
یہ دنیا کی سب سے پہلی ’اسلامی‘ ایئر لائن نہیں ہے۔ دنیا میں دیگر ایسی ایئر لائنز موجود ہیں جو دوران پرواز حلال کھانا فراہم کرتی ہیں جن میں رائل برونائی، سعودی عرب اور ایران ایئر شامل ہیں۔   
مسٹر الگندرن نے مالے میل اخبار کو بتایا کہ دنیا میں مسلمان فضائی مسافروں میں اضافہ ہوگیا ہے اور وہ اس کا فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں لیکن ان کی ایئر لائن صرف مسلمانوں کے لیے نہیں ہے۔ اس کا نام ایک آئرش ایئرلائن سے ملتا جلتا ہے۔

ریانی ایئر فل الحال صرف اندرن ملک پروازیں چلاتا ہے لیکن یہ جلد ہی اپنی ایئر لائن کو بین الاقوامی بنانا چاہتے ہیں۔ مالکان نے مقامی میڈیا کو بتایا ہے کہ مستقبل میں وہ مکہ اور مدینہ جانے والی پروازوں کا اہتمام کریں گے اور صارفین کے عمرہ اور حج کے خاص پیکج بھی فراہم کریں گے۔

Post a Comment

0 Comments