فیس بک پر کچھ عرصے سے بعض لوگ ، جن میںبعض خواتیں بھی شامل بلکہ شائد نمایاں ہیں، مختلف حیلوںبہانوں سے مذہب کے حوالے سے توہین آمیز اورتضحیک پر مبنی پوسٹیں لگاتے ہیں۔ مجھے ایسی بعض پوسٹیں دیکھنے اور وہاں پر کئے گئے کمنٹس پڑھنے کا اتفاق ہوا تو مجھے لگا کہ یہ سب دانستہ کیا جا رہا ہے۔
انکا طریقہ واردات یہ ہے کہ یہ لوگ پہلے اسلامی نام کی آئی ڈیز سے عام لوگوں کو فرینڈز بناتے ہیں، پھر ان سب کو اپنے مخصوص گروپس میں ایڈ کردیتے ہیں ،جن میں سارا دن اسلام کے خلاف زہر اگلا جاتا ہے، اسلام کے بنیادی عقائد پر ایسے جارحانہ حملے کئے جاتے ہیں کہ پڑھنے والے جذباتی اور کنفیوز ہوجائیں، بعض نوجوان مشتعل ہو کر جب جوابی طور پر سخت زبان استعمال کرتے یا کوئی گالیوںپر اتر آتا ہے تو ان کمنٹس کو بطور نمونہ مختلف فورمز/گروپس/پیجز پر پیش کیا جاتا ہے کہ دیکھیں یہ ہیں مذہبی لوگ۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ہر وہ کمنٹ جس میںگالی دی جائے ، اسے ڈیلیٹ نہیں کیا جاتا اور جس کمنٹ میں ہوشمندی کی بات کی گئی، اسے ڈیلیٹ کر دیا جاتا ہے۔ میرے ساتھ آج خود اتفاق ہوا کہ امریکہ میں مقیم ایک خاتون جو عجیب اوٹپٹانگ سی پوسٹیں کرتی رہتی ہیں، کبھی جنسی حوالوں سے ، کبھی پاکستان میں جنسی بے راہ روی یا ہم جنس پرستی کے رجحانات پر ، کبھی کسی اور چیز پر۔ فرینڈز لسٹ میں اتنے لوگ ایڈ ہوچکے ہیں کہ ہر ایک کو دیکھا بھی نہیں جا سکتا، کبھی پوسٹ پر نظر پڑی تو سوچا کہ انہیں بلاک کر دیا جائے ، پھر کسی اور معاملے میںالجھ کر وہ معاملہ نکل گیا۔
آج انہوںنے حج کے حوالے سے طنزیہ بلکہ زیریلی پوسٹ کی، جس میں ایسے فقرے تھے کہ پڑھنے والے کا خون کھول اٹھے۔ اپنے آپ پر قابو پا کر میں نے وہ پوسٹ اور کمنٹس پڑھے، ان کی پچھلی دو تین پوسٹیں دیکھیں تو پورا ماجرا سمجھ میںآگیا۔ میں نے نہایت شائستگی سے کمنٹ کیا ، جس میں یہی لکھا کہ ایسی پوسٹیں ایک خاص ایجنڈے کے تحت ہیں اور ان پر گالیوںمیں ردعمل دینے کے بجائے انہیں نظر انداز کریں بلکہ بلاک کر دیں تاکہ کبھی وہ پوسٹیں نظر بھی نہ آ سکیں، ایسے لوگوں کو نظر انداز کرنا ہی ان کے ساتھ سب سے بڑا انتقام لینا ہے۔ جب ان کی پوسٹوں پر کوئی کمنٹ ہی نہیںکرتا تب وہ خود بخود زیرو ہوجاتے ہیں۔
خیر یہ کمنٹ میں نے جیسے ہی کیا، اگلے دس سکینڈز کے اندر میرے کمنٹس ڈیلیٹ کرتے ہوئے مجھے بلاک کر دیا گیا، حالانکہ اس میں ایک لفظ بھی سخت نہیں تھا۔ مقصد وہی تھا کہ کہیں کسی کے سمجھ میںیہ بات نہ آ جائے کہ ایسی گھٹیا اور زیریلی پوسٹوں کے ساتھ کس طرح نمٹنا ہے۔ میری فیس بک فرینڈز سے درخواست ہے کہ ایسے لوگوں اور انکے پیجز/گروپس کو فوری بلاک کر کے جان چھڑائیں۔
محمد عامر ہاشم خاکوانی
بتغیر قلیل
Dar-us-Salam sells very Authentic high quality Islamic books, CDs, DVDs, digital Qurans, software, children books & toys, gifts, Islamic clothing and many other products.
Visit their website at: https://dusp.org/
0 Comments