احمد سوڈانی والد کے ہمراہ حج ادائی کے لئے مکہ روانہ

Islam

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Ads by Muslim Ad Network

احمد سوڈانی والد کے ہمراہ حج ادائی کے لئے مکہ روانہ

امریکا میں ڈیجیٹل گھڑی کے نو عمر سوڈانی موجد احمد محمد اپنے والد محمد احمد الحسین کے ہمراہ حج ادا کریں گے۔ امریکی اخبار 'ڈیلاس مارننگ نیوز' نے احمد کے والد کے حوالے سے بتایا کہ ویزہ ملنے پر وہ یو این ہیڈکوارٹر سے دیگر اہل خانہ سمیت حج پر روانہ ہو جائیں گے۔

احمد محمد کو ایک ڈیجیٹل گھڑی کی ایجاد پر امریکی جیل کی ہوا کھانا پڑی کیونکہ انہوں نے جس استاد کو اپنی ایجاد دکھا کر داد چاہی تھی انہوں نے احمد کی کوشش کو بم بنانے کی سرگرمی سے تعبیر کر کے اپنے نوعمر شاگرد کو گرفتار کروا دیا۔

تاہم سوشل میڈیا پر احمد کی بے گناہی اور اس کی ایجاد کے حق میں اٹھنے والے شور کے بعد حکام کو نہ صرف اسے رہا کرنا پڑا بلکہ ذمہ دار افراد نے اس سے معذرت بھی کی، جس کے بعد امریکی صدر نے انہیں اگلے ماہ وائٹ ہاؤس ملاقات کی دعوت دی جبکہ متعدد اہم آئی کمپنیوں نے احمد پر ڈھیروں انعامات کی بارش کر دی۔

Visit Dar-us-Salam.com Islamic Bookstore Dar-us-Salam sells very Authentic high quality Islamic books, CDs, DVDs, digital Qurans, software, children books & toys, gifts, Islamic clothing and many other products.Visit their website at: https://dusp.org/

Post a Comment

0 Comments