السدیس کا نماز تروایح میں 32 سال سے ختم قرآن کا اعزاز

Islam

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Ads by Muslim Ad Network

السدیس کا نماز تروایح میں 32 سال سے ختم قرآن کا اعزاز

امام کعبہ، معروف عالم دین اور دنیائے اسلام کے عالمی شہرت یافتہ قاری الشیخ عبدالرحمان السدیس کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ پچھلے 32 سال سے مسجد حرام میں ہر سال ماہ صیام کی 28ویں رات نماز تراویح کی امامت میں قرآن کا آخری پارہ سنا کر ختم قرآن پاک کرتے ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق رواں ماہ صیام کے آغاز میں بھی مسجد حرام میں جن قراء حضرات کی نماز تراویح میں قرآن پاک سنانے کی ذمہ داری لگائی گئی تھی ان میں الشیخ السدیس بھی شامل تھے۔ انہوں نے گذشتہ رات نماز تراویح میں 32 ویں قرآن کریم کا اختتام کیا۔ الشیخ سدیس پچھلے بتیس سال سے مسلسل اٹھائیسویں رمضان المبارک کو قرآن پاک کا آخری پارہ سنا کر اس کا اختتام کرتے ہیں۔
حرم مکی میں ماہ صیام میں معتمرین کی تعداد بڑھ جاتی ہے۔ آخری عشرے میں اس میں مزید اضافہ ہوتا ہے اور 27 اور 28 رمضان المبارک کو مسجد حرام میں نمازیوں کی تعداد کہیں زیادہ ہوجاتی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق ختم قرآن کے موقع پر مسجد حرام میں بیس لاکھ نمازی موجود ہوتے ہیں۔

القصیم ۔ محمد الحربی

Visit Dar-us-Salam.com Islamic Bookstore Dar-us-Salam sells very Authentic high quality Islamic books, CDs, DVDs, digital Qurans, software, children books & toys, gifts, Islamic clothing and many other products.Visit their website at: https://dusp.org/

Post a Comment

0 Comments