فرض نمازوں کے بعد کے مسنون اذکار

Islam

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Ads by Muslim Ad Network

فرض نمازوں کے بعد کے مسنون اذکار

فرض نمازوں کے بعد کے مسنون اذکار
اَللہُ اَکبَر (بخاری:۴۸۲، مسلم ۵۸۳) (تھوڑا بلند آواز کے ساتھ)
''اللہ سب سے بڑا ہے''۔
استغفراللہ (۳ مرتبہ)
''میں اللہ سے بخشش مانگتا ہوں''۔اَللّٰھُمَّ اَنْتَ السَّلَامْ وَمِنْکَ السَّلَامْ تَبَارَکْتَ یَاذَالْجَلَالِ وَالْاِکْرامِ(مسلم:۵۹۱)''اے اللہ! تو ہی سلامتی والا ہے اور تیری ہی طرف سے سلامتی ہے۔ اے بندگی اور عزت والے تو بڑی برکت والا ہے''۔رب اعنی علی ذکرک وشکرک وحسن عبادتک (سنن ابی داؤد: ۱۵۲۲)''اے اللہ! تو اپنی یاد پر میری مدد فرما اور اپنے شکر پر اور اچھے طریقے سے اپنی عبادت بجا لانے پر''۔اللَّهُمَّ لَا مَانِعَ لِمَا أَعْطَيْتَ وَلَا مُعْطِيَ لِمَا مَنَعْتَ وَلَا يَنْفَعُ ذَا الْجَدِّ مِنْکَ الْجَدُّ (بخاری:۸۴۴)''اے اللہ! اُس چیز کو کوئی روکنے والا نہیں جو تو عطا کرے اور جس چیز کو تو روک لے اس کو کوئی دینے والا نہیں اور کسی صاحبِ حیثیت کو اُس کی حثیت تیرے ہاں فائدہ نہیں دے سکتی''۔''لَا اِلٰہَ إِلَّا اللہُ وَحْدَهُ لَا شَرِيکَ لَهُ ،لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ لَا اِلٰہَ إِلَّا االلہُ وَلَا نَعْبُدُ إِلَّا إِيَّاهُ لَهُ النِّعْمَةُ وَلَهُ الْفَضْلُ وَلَهُ الثَّنَاءُ الْحَسَنُ لَا اِلٰہَ إِلَّا اللہُ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ وَلَوْ كَرِهَ الْكَافِرُونَ'' (مسلم:۵۹۴)''اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ اکیلا ہے، اُس کا کوئی شریک نہیں، اسی کی بادشاہت ہے اور اسی کے لیے سب تعریف ہے اور وہ ہر چیز پر کامل قدرت رکھتا ہے۔ برائی سے بچنے کی ہمت ہے نہ نیکی کرنے کی طاقت مگر اللہ کی توفیق ہی سے اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور ہم صرف اسی کی عبادت کرتے ہیں۔ اسی کی طرف سے انعام ہے اور اسی کی طرف سے فضل اور اسی کے لیے بہترین ثناء ہے۔ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، ہم اُس کے لیے بندگی کو خالص کرنے والے ہیں، خواہ کافر (اُسے) ناگوار سمجھے''۔سبحان اللہ (۳۳ مرتبہ) الحمدللہ (۳۳ مرتبہ) اللہ اکبر (۳۳ مرتبہ)''اللہ پاک ہے''۔ ''سب تعریفیں اللہ کے لیے''۔ ''اللہ بہتر بڑا ہے''۔''لَا اِلٰہَ إِلَّا اللہُ وَحْدَهُ لَا شَرِيکَ لَهُ ،لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ'' (ترمذی:۳۴۷۴) (نماز فجر اور نماز مغرب کے بعد ۱۰ مرتبہ)''اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ اکیلا ہے، اُس کا کوئی شریک نہیں، اسی کی بادشاہت ہے اور اسی کے لیے سب تعریف ہے اور وہ ہر چیز پر کامل قدرت رکھتا ہے''۔''اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ عِلْمًا نَافِعًا وَرِزْقًا طَيِّبًا وَعَمَلًا مُتَقَبَّلًا'' (فجر کی نماز کے بعد یہ دعا پڑھیں)''اے اللہ! بے شک میں تجھ سے نفع دینے والے علم کا سوال کرتا/کرتی ہوں اور پاکیزہ زرق کا اور ایسے عمل کا جو قبول کر لیا جائے''۔سورۃ الاخلاص، سورۃالفلق، سورۃ الناس (سنن ابی داؤد)فجر اور مغرب کی نماز کے بعد ۳،۳ مرتبہباقی نمازوں کے بعد ایک ایک مرتبہآیت الکرسی (سورۃ البقرہ:۲۵۵)فرض نمازوں کے بعد نبی کریمﷺ یہ اذکار اور دعائیں پڑھا کرتے تھے ۔ نبی کریمﷺ کی سنت پر عمل کرنا لازمی اور باعثِ اجر و ثواب ہے۔ نماز کے بعد نمازی جتنی دیر اسی جگہ بیٹھا رہے گا اللہ کے فرشتے اس کے لیے رحمت و مغفرت کی دعائیں کرتے رہتے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments