اللہ تعالیٰ کی راہ میں پہرہ دینے کی فضیلت۔
سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلمسے سنا آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے کہ اللہ کی راہ میں ایک دن رات پہرہ چوکی دینا، ایک مہینہ بھر روزے رکھنے اور عبادت کرنے سے افضل ہے اور اگر اسی دوران فوت ہو جائے گا تو اس کا یہ کام برابر جاری رہے گا)یعنی اس کا ثواب مرنے کے بعد بھی موقوف نہ ہو گا بڑھتا ہی چلا جائے گا یہ اس عمل سے خاص ہے(اور اس کا رزق جاری ہو جائے گا)جو شہیدوں کو ملتا ہے(اور وہ فتنہ والوں سے بچ جائے گا۔)یعنی قبر میں فرشتوں والی آزمائش یا عذاب قبر سے یا دم مرگ شیطان کے وسوسے سے۔
مختصر صحیح مسلم
جہاد کے مسائل
باب : اللہ تعالیٰ کی راہ میں پہرہ دینے کی فضیلت۔
حدیث
1075
0 Comments