حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا، "یا رسول اللہ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم میں آپ پر بکثرت درود بھیجتا ہوں، لہٰذا اس کے لئے کتنا وقت مقرر کروں؟
آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا، "جتنا چاہو۔
میں نے عرض کیا، "اپنی عبادت کے وقت کا چوتھا حصہ مقرر کر لوں؟
آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا، "جتنا چاہو کر لو لیکن اگر اس سے زیادہ کرو تو بہتر ہے۔
میں نے عرض کیا، "آدھا وقت؟
آپ نے فرمایا، "جتنا چاہو، لیکن اس سے بھی زیادہ بہتر ہے۔
میں نے عرض کیا، "دو تہائی وقت؟
آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا،"جتنا چاہو، لیکن اگر اس سے بھی زیادہ کرو تو بہتر ہے۔
میں نے عرض کیا، "تو پھر میں اپنے وظیفے کے پورے وقت میں آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم پر درود پڑھا کروں گا۔
آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا، "پھر اس سے تمہاری (دونوں جہانوں کی) تمام فکریں دور ہو جائیں گی اور تمہارے گناہ معاف کر دئیے جائیں گے۔
(جامع ترمذی )
حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
"بخیل وہ ہے جس کے سامنے میرا ذکر ہو اور وہ مجھ پر درود نہ بھیجے۔
(جامع ترمذی )
The Excellence of Reciting the Durood Sharif
0 Comments