دنیا اور آخرت کا موازنہ.....

Islam

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Ads by Muslim Ad Network

دنیا اور آخرت کا موازنہ.....


دنیا اور آخرت کا موازنہ

مستورد بنِ شدّاد راوی ہیں کہ رسول اﷲﷺ فرماتے تھے کہ دنیا کی مثال آخرت کے مقابلہ میں ایسی ہے جیسے کہ تم میں سے کوئی اپنی ایک انگلی دریا میں ڈال کر نکال لے اور پھر دیکھے کہ پانی کی کتنی مقدار اس میں لگ کر آئی ہے۔  مسلم 
  
دنیا کی وقعت ہوتی تو کافروں کو نہ ملتی

سہل بنِ سعد سے روایت ہے کہ رسول اﷲﷺ نے فرمایا: اگر اﷲ کے نزدیک دنیا کی قدر و قیمت مچھّر کے پَر کے برابر بھی ہوتی تو کسی کافر منکر کو وہ ایک گھونٹ پانی بھی نہ دیتا۔  مسند احمد، ترمذی، سنن ابن ماجہ 

۔دنیا مومن کا قید خانہ، کافروں کی جنت

حضرت ابو ہریرہؓ راوی ہیں کہ نبیﷺ نے فرمایا: دنیا مومن کا قید خانہ یہ اور کافر کی جنت ہے۔ (مسلم 

دنیا و آخرت میں سے ایک کا نقصان لازمی ہے

حضرت ابو موسیٰ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اﷲﷺ نے فرمایا: جو شخص دنیا کو اپنا محبوب و مطلوب بنائے گا وہ اپنی آخرت کا ضرور نقصان کرے گا۔ اور جو کوئی آخرت کو محبوب بنائے گا وہ اپنی دنیا کا ضرور نقصان کرے گا۔ پس فنا ہو جانے والی دنیا کے مقابلہ میں باقی رہنے والی آخرت اختیار کرو۔  مسند 
احمد،بیہقی 

Visit Dar-us-Salam.com Islamic Bookstore Dar-us-Salam sells very Authentic high quality Islamic books, CDs, DVDs, digital Qurans, software, children books & toys, gifts, Islamic clothing and many other products.Visit their website at: https://dusp.org/

Post a Comment

0 Comments