اﷲ تعالیٰ کے علاوہ کسی دوسرے کی عبادت کرنا‘ شرک اکبر کہلاتا ہے ۔ مثلا غیرا ﷲ کو پکارنا ‘ فوت شد گان سے دعا کرنا یا مدد مانگنا ( یا ان کاوسیلہ پکڑنا ) وغیرہ ۔ جیسا کہ
ترجمہ: بیٹا! اﷲ تعالیٰ کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرنا۔ یقینا شرک بہت بڑا ظلم ہے۔ (لقمان:13) ۔
سیدنا عبدا ﷲ رضی اللہ عنہ بیان کر تے ہیں کہ میں نے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم سے سوال کیا کہ اﷲ تعا لیٰ کے نزدیک کون ساگناہ سب سے بڑا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرما یا:
" أَنْ تَجْعَلَ لِلَّهِ نِدًّا وَهُوَ خَلَقَكَ "
صحيح البخاري » كِتَاب تَفْسِيرِ الْقُرْآنِ » سُورَةُ الْبَقَرَةِ, رقم الحديث: 4144
ترجمہ: اﷲ تعالیٰ کے ساتھ کسی کو شریک کرنا حا لانکہ اس نے تجھے پیدا کیا.
اللہ تعا لٰی ہمیں شرک سے بچاۓ اور ایمان کی سلا متی کے سا تھ دنیا سے اُٹھا ۓ----- آمین
0 Comments