زیر نظر تصویر ترکی کی ہے جہاں ایک بہت پرانی اسلامی روایت ابھی تک زندہ
ہے کہ جب سردی کا عروج ہو اور پہاڑوں پر برف پڑ جائے تو یہ لوگ چوٹیوں پر
چڑھ کر اس وقت تک دانہ پھیلاتے رہتے ہیں جب تک برفباری ہوتی رہے۔ اور یہ اس
لیئے ہے کہ پرندے اس موسم میں کہیں بھوک سے نا مر جائیں۔
یہ روایت مسلمانوں کے خلیفہ عمر بن عبدالعزیز نے شروع کرائی۔ ان کا یہ تاریخی قول آج بھی تاریخ کی کتابوں کی زینت ہے کہ:
انثروا القمح على رؤوس الجبال لكي لا يقال جاع طير في بلاد المسلمين.
جا کر پہاڑوں کی چوٹیوں پر دانے پھیلا دو، کہیں مسلمانوں کے ملک میں پرندے بھوک سے نا مر جائیں۔ —
0 Comments