ریاکاری اور دکھاوے کی نحوست

Islam

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Ads by Muslim Ad Network

ریاکاری اور دکھاوے کی نحوست


" ریاکاری اور دکھاوے کی نحوست.. "

حضرت ابو ھریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ھے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابیہ وبارک وسلم کو فرماتے ہوئے سنا..

" قیامت کے دن سب سے پہلے جس شخص کےخلاف فیصلہ سنایاجائے گا..

(۱) وہ شخص ھوگا جو دنیا میں شہید ھوا ھوگا.. اسے اللہ تعالیٰ کے سامنے لایاجائے گا.. اللہ تعالیٰ اسے اپنی نعمتیں یاد دلائیں گے.. وہ ان کا اعتراف کرے گا.. اللہ تعالیٰ اس سے پوچھیں گے کہ تونے میری نعمتوں کا کیا حق ادا کیا..؟

وہ جواب دے گا کہ اے اللہ ! میں تیرے راستہ میں جہاد کرتا رھا.. یہاں تک کہ شہید ھوگیا..

اللہ تعالیٰ فرمائیں گے کہ تم جھوٹ کہتے ھو.. تم نے تو جہاد اس لئے کیا تھا کہ لوگ تمہیں جرأتمند و بہادر کہیں.. سو وہ دنیا میں کہا جا چکا.. پھر اس کے بارے میں حکم دیا جائے گا.. اور اسے منہ کے بل گھسیٹ کر جہنم میں ڈال دیاجائے گا..

(۲) وہ شخص ھوگا جس نے علم دین اور قرآن کریم کی تعلیم حاصل کی ھوگی.. اور دوسروں کو اس کی تعلیم دی ھوگی.. اسے اللہ تعالیٰ کے سامنے لایا جائے گ.. اللہ تعالیٰ اسے اپنے انعامات یاد دلائیں گے.. وہ ان سب کااعتراف کرے گا.. اللہ تعالیٰ اس سے پوچھیں گے کہ تو نے میرے انعامات کا کیا حق ادا کیا..؟

وہ جواب دے گا کہ اے اللہ ! میں نے علم دین اور قرآن کریم کی تعلیم حاصل کی.. اور آپ کی خوشنودی کے حصول کے لئے دوسروں کو تعلیم دی..

اللہ تعالیٰ فرمائیں گے تم جھوٹ کہتے ھو.. تم نے تو اس لئے علم حاصل کیا تھا کہ لوگ تمہیں بڑا عالم کہیں اور قرآن کریم اس لئے پڑھا تھا کہ لوگ تمہیں بڑا قاری کہیں.. سو وہ دنیا میں کہا جا چکا.. پھر اس کے بارے میں حکم دیا جائے گا.. اور اسے منہ کے بل گھسیٹ کر جہنم میں ڈال دیا جائے گا..

(۳) وہ شخص ھوگا جس پر اللہ نے وسعت کی ھوگی.. اور ھر قسم کا مال و دولت اسے عطا کیا ہوگا.. اسے اللہ تعالیٰ کے سامنے لایا جائے گا.. اللہ تعالیٰ اسے اپنے انعامات کی یاد دھانی کرائیں گے.. وہ ان سب کا اعتراف کرے گا.. اللہ تعالیٰ فرمائیں گے کہ تو نے ان انعامات کا کیا حق ادا کیا..؟

وہ جواب دے گا کہ اے اللہ! میں نے کوئی راستہ ایسا نہیں چھوڑا جہاں تجھے خرچ کرنا پسند ھو.. اور میں نے خرچ نہ کیا ھو..

اللہ تعالیٰ فرمائیں گے تم جھوٹ کہتے ھو.. تم نے تو اس لئے خرچ کیا تھا کہ لوگ تمہیں سخی کہیں.. سو وہ کہا جا چکا.. پھر اس کے بارے میں بھی حکم دیا جائے گا.. اور اسے منہ کے بل گھسیٹ کر جہنم میں ڈال دیاجائے گا..

مسلم.. ترمذی.. نسائی..


Enhanced by Zemanta

Post a Comment

0 Comments