کعبہ کے دروازے کی چابی

Islam

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Ads by Muslim Ad Network

کعبہ کے دروازے کی چابی


بندرہ سو سال سے الشعبی خاندان اس مقدس چابی کا نگہبان ہے - الشعبی خاندان کے سب سے عمر رسیدہ شخص کو اس چابی کا اصل نگہبان مقرر کیا جاتا ہے اور اسکے انتقال کی بعد یہ چابی وراثت کے اصولوں کی نفی کرتے ہوے مرحوم کی اولاد کے سپرد نہیں کی جاتی بلکہ اس کا اگلا نگہبان الشعبی خاندان کا بزرگ ترین یعنی سب سے عمر رسیدہ شخص کو مقرر کیا جاتا ہے - رسما'' ہی سہی لیکن آج بھی سعودی بادشاہ یا شہزادے کعبہ مشرفہ میں الشعبی خاندان کی اجازت کے بغیر نہیں داخل ہوسکتے - کعبہ سال میں دو مرتبہ غسل اور ایک مرتبہ تبدیل غلاف کی وجہ سے کھولا جاتا ہے اور اس کی اجازت الشعبی خاندان سے لی جاتی ہے - 

کعبہ کے دروازے کی چابی ستر سینٹی میٹر لمبی ہے جس پر سونا اور پلاٹینیم چڑھا ہے اور اسکے دونوں اطراف قرانی آیات کندہ ہیں - کعبہ کی چابی سے متعلق یہ بات بھی دلچسپی سے خالی نہیں کہ تاریخ کے مختلف ادوار میں کعبہ کا درواز جب بھی تبدیل ہوا اسکی چابی ہمیشہ وہی رہی یعنی تالے اور چابی کو کبھی تبدیل نہیں کیا گیا - '' عبد العزیز الشعبی '' کے انتقال کے بعد اب اس خاندان کے سب سے عمر رسیدہ شخص '' عبد لقادر الشعبی '' جو مرحوم '' عبد العزیز الشعبی '' کے بھائی بھی ہیں ، کو کعبہ مشرفہ کی چابی کا نگہبان مقرر کیا گیا ہے - اس عظیم خاندان کے تقریبا'' تین سو ستر آدمی اسوقت بقید حیات ہیں اور ان میں سے اکثر مکّہ مکرمہ میں سکونت اختیار کیے ہوے ہیں - '' عبد العزیز الشعبی '' ایک نفیس اور غریب پرور سادہ سے انسان تھے اور مولد نبی صلی الله علیہ وسلم پر کثرت سے حاضری دیا کرتے تھے - بعد از انتقال آپ کو '' جنت المعلی '' میں ام المومینین '' بی بی خدیجہ رضی الله عنہا '' کے پہلو میں دفنایا گی

Key of Kaba

Post a Comment

0 Comments