حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا جنازہ جب تخت پر رکھا گیا ..........

Islam

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Ads by Muslim Ad Network

حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا جنازہ جب تخت پر رکھا گیا ..........



حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا جنازہ جب تخت پر رکھا گیا تو لوگ ان کے اردگرد جمع ہو گئے اور ان کے لئے دعا کی اور ان کی تعریف کرنے لگے اور ان کا جنازہ اٹھانے سے پہلے ان کی نماز جنازہ پڑھ رہے تھے اور میں بھی انہی لوگوں میں تھا، حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے میرے پیچھے سے آ کر میرا کندھا پکڑا، میں نے اس کی طرف دیکھا تو وہ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ تھے، تو حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ...حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے لئے رحم کی دعا فرمائی اور پھر فرمایا

 (اے عمر!) آپ نے اپنے پیچھے کوئی ایسا آدمی نہیں چھوڑا جس کے اعمال ایسے ہوں کہ ان اعمال پر اللہ تعالیٰ سے ملاقات کرنا پسند ہو، آپ سے زیادہ. اور اللہ کی قسم! مجھے یقین ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو اپنے دونوں ساتھیوں کا ساتھ فرمائے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ میں زیادہ تر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا کرتا تھا کہ آپ فرماتے تھے کہ میں آیا اور ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ آئے اور میں اندر داخل ہوا اور حضرت ابوبکر و عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما اندر داخل ہوئے، میں نکلا اور حضرت ابوبکر و حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما بھی نکلے، اور میں امید کرتا ہوں اور مجھے یقین ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو ان دونوں کے ساتھ (یعنی نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ) کے ساتھ کر دے گا۔

صحیح مسلم:جلد سوم:حدیث نمبر 1686

Enhanced by Zemanta
Visit Dar-us-Salam.com Islamic Bookstore Dar-us-Salam sells very Authentic high quality Islamic books, CDs, DVDs, digital Qurans, software, children books & toys, gifts, Islamic clothing and many other products.Visit their website at: https://dusp.org/

Post a Comment

0 Comments