اگر آپ نے کپڑے پہن رکھے ہیں ۔ آپ کے فرج میں کھانے کو کچھ ہے ۔ آپ کے
سر پر چھت اور سونے کو جگہ ہے تو آپ دنیا کے 75 فیصد لوگوں سے بہتر ہیں
اگر آپ کے بٹوے میں پیسے ہیں اور بنک اکاؤنٹ میں بھی تو آپ دنیا کے 8 فیصدامیر ترین لوگوں میں سے ہیں...
اگر آپ کا اپنا کمپیوٹر ہے تو آپ کا شمار دنیا کے صرف ایک فیصد لوگوں میں ہوتا ہے
اگر آپ صبح اُٹھے تو بیمار نہیں تھے تو آپ اُن لاکھوں سے بہتر ہیں جو صحت کو ترس رہے ہیں
اگر آپ نے کسی جنگ کی زِک نہیں اُٹھائی ۔ نہ کبھی قیدِ تنہائی میں رہے ہیں ۔ نہ کبھی اذیت سہی ہے ۔ نہ کبھی فاقوں سے سامنا ہوا ہے تو آپ دنیا کے ایک ارب لوگوں سے بہتر ہیں
اگر آپ یہ تحریر پڑھ رہے ہیں تو آپ دنیا کے 2 ارب لوگوں سے زیادہ خوش قسمت ہیں جو ایسا نہیں کر سکتے
تو پھر کیا ؟ اللہ آپ کو خوش اور خوشحال رکھے لیکن اپنے خالق و مالک اللہ الرحمٰن الرحیم کا شکر ادا کرتے رہیئے جس نے آپ کو متذکرہ اور دیگر اَن گِنت نعمتیں ادا کی ہیں
0 Comments