ذرا سوچیئے ۔۔خدارا سوچیئے۔۔۔نماز روزے ساری عبادات بے کار پڑی رہ جائیں گی اگر۔۔۔۔۔۔
حضرت ابوھریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا :" جانتے ہو کہ میری امت کا مفلس کون ہے ؟ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین نے عرض کیا: ہم تو مفلس اسے کہتے ہیں جس کے پاس درہم و دینار نہ ہوں -
آپ علیہ الصلاۃ والسلام نے فرمایا :" قیامت کے دن میری امت کا وہ شخص مفلس ہوگا، جس کے اعمال میں روزہ بھی ہوگا اور نماز بھی - مگر اس نے کسی کو دنیا میں گالی دی ہوگی ، کسی پر جھوٹی تہمت لگائی ہوگی ، کسی کا مال غصب کیا ہوگا ، کسی کا خون کیا ہوگا، کسی کوظلما مارا پیٹا ہوگا - ایسےسب لوگ اپنا بدلہ لینے آئیں گے - ان سب لوگوں کو اس کی نیکیاں دے کر بدلہ چکایا جائے گا -اس کی نیکیاں ختم ہوجائیں گی ،مگر بدلہ لینے والے ابھی باقی ہوں گے - اب ان بدلہ مانگنے والوں کے گناہ اس کے کھاتے میں ڈال کر بدلہ چکایا جائیگا - چنانچہ اس کے پاس گناہوں کے سوا کچھ نہ ہوگا اور جہنم میں پھینک دیا جائیگا -"
أخرجه مسلم ( 8 / 18 ) و الترمذي ( 3 / 291 ـ 292 ) و أحمد ( 2 / 303 , 334 , 372 )
اللہ ہم سب کو اس سے محفوظ رکھے
آمین ثم آمین
0 Comments