اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں میں اپنے بندے کے گمان کے ساتھہ ہوں

Islam

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Ads by Muslim Ad Network

اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں میں اپنے بندے کے گمان کے ساتھہ ہوں

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں میں اپنے بندے کے گمان کے ساتھہ ہوں اور جب وہ مجھے یاد کرتا ہے میں اس کے ساتھہ ہوتا ہوں اگر وہ مجھے اپنے دل میں یاد کرتا ہے تو میں بھی اسے اپنے دل میں یاد کرتا ہوں اگر وہ مجھے کسی جماعت میں یاد کرتا ہے تو میں اس سے بہتر جماعت کے سامنے اسے یاد کرتا ہوں اور اگر کوئی بندہ میری طرف ایک بالشت آتا ہے تو میں اس کی طرف ایک ہاتھہ بڑھتا ہوں اور اگر وہ چل کر آتا ہے تو میں دوڑ کر آتا ہوں۔

یہ حدیث صحیح ہے اور اعمش سے منقول ہے کہ اللہ تعالیٰ کے اس ارشاد کہ میں اس کی طرف ایک ہاتھہ بڑھتا ہوں سے مراد یہ ہے کہ میں اپنی رحمت و مغفرت اس کے ساتھہ کر دیتا ہوں، بعض علماء محدثین بھی اس کی یہی تفسیر کرتے ہیں جب کوئی بندہ اللہ کی اطاعت اور فرمانبرداری سے تقرب ڈھونڈتا ہے اور اس کے مامورات اور احکام بجالاتا ہے تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس پر رحمت ومغفرت نازل ہوتی ہے۔
(الفاظ جامع ترمذی کے ہیں)
صحیح بخاری:جلد سوم:حدیث نمبر 2276
صحیح بخاری:جلد سوم:حدیث نمبر 2402
صحیح بخاری:جلد سوم:حدیث نمبر 2403
صحیح مسلم:جلد سوم:حدیث نمبر 2305
صحیح مسلم:جلد سوم:حدیث نمبر 2306
صحیح مسلم:جلد سوم:حدیث نمبر 2307
جامع ترمذی:جلد دوم:حدیث نمبر 1560
سنن ابن ماجہ:جلد سوم:حدیث نمبر 702

Enhanced by Zemanta

Post a Comment

0 Comments