سیدنا مصعب بن عمیر کا تعلق مکہ کے اس طبقے سے تھا جسے ھماری دنیا میں ایلیٹ یا برگر کلاس سمجھا جاتا ھے ، مکہ کی گلیوں سے جب یہ خوبرو نوجوان گزرا کرتا تو جھروکوں سے کئی آنکھیں اسے تکتی تھیں ، جو عطور یہ نوجوان استعمال کیا کرتا اسکی خوشبو گلیوں سے دیر تلک آیا کرتی، اس خوش باش خوش پوش وخوبرو جوان کو اپنی ماں سے محبت تھی ، اور شدید محبت تھی ، ایک دن اس بے فکر نوجوان کی کانوں نے ان صداوں کو سنا ، جو نبی مہربان صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان مبارک سے جاری ھوئیں اور مصعب ابن عمیر بھی اس قافلے کے سنگ ھو لئے جو غربا کہلاتے تھے ، احد کی سدا پر لبیک کہا تو پہلی مزاحمت ماں نے کی ، قید کیا اور سارے خوبصورت لباس اور خوشبوں سے محروم کردیا ، نبی علیہ السلام کے پاس اس حال میں پہنچے کہ تن پر ایک کپڑا تھا ، ایک وقت آیا جب سیدنا مصعب بن عمیر کو اللہ کے نبی نے دعوت کے مدینہ بھیجا ، جہاں کئی اھم لوگ انکی کوششوں کے باعث دین متین کی صداقت سے روشناس ھوئے ، بدر کے معرکے میں قیدیوں کے پاس سے گزرتے ھوئے ، سگے بھائی پر نظر پڑی ایک صحابی انکی مشکیں کس رھے تھے ، فرمایا کہ اسکی ھاتھ اچھی طرح باندھو،اسکی ماں بہت امیر عورت ھے تمہیں اچھا فدیہ دے گی، احد کے میدان میں شہید ھوئے ، تن پہ ایک کپڑا تھاسر چھپاتے تو پیر ننگے ،پیر ڈھانکتےتوسر کھل جاتا نبی مہربان نے فرمایا کہ سر ڈھانک دو ،پیر پر اذخر گھاس رکھ دو،میرے آقا نے اس حال میں مصعب کو دیکھاتو رو دئے فرمایا مکہ کی گلیوں نے اس زیاد٥ حسین جوان نہیں دیکھا رضی اللہ تعالی عنہ!!!!
Dar-us-Salam sells very Authentic high quality Islamic books, CDs, DVDs, digital Qurans, software, children books & toys, gifts, Islamic clothing and many other products.
Visit their website at: https://dusp.org/
0 Comments