مصیبت و پریشانی کے وقت کی دعا
ام المؤمنين حضرت ام سلمہ رضي اللہ عنہا سے روايت ہے کہ رسول كريم حضرت محمد صلى اللہ عليہ وسلم نے فرمايا: اگر كسى بندے كو كوئى تكليف یا صدمہ پہنچے اور وہ يہ الفاظ كہے تو اللہ تعالى اسے ضرور اس كا نعم البدل عطا فرما ديتے ہیں۔ وہ الفاظ يہ ہیں: إِنَّا لِلهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُوْن. اللهُمَّ أْجُرْنِيْ فِيْ مُصِيبَتِيْ وَاخْلُفْ لِيْ خَيْرا مِنْهَا ترجمہ: يقینا ہم اللہ ہى كى ملكيت ہیں اور اسى كى طرف لوٹ كر جانے والے ہیں۔اے اللہ مجھے ميرے اس صدمے یا تكليف كا اجر دے اور بدلے ميں مجھے اس سے زيادہ بہتر دے۔(صحیح مسلم)
0 Comments