Importance of Juma Prayer جمعہ کا ترک کردینا بدترین گناہِ کبیرہ ہے

Islam

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Ads by Muslim Ad Network

Importance of Juma Prayer جمعہ کا ترک کردینا بدترین گناہِ کبیرہ ہے



”جس شخص نے تین جمعے محض سستی کی وجہ سے، ان کو ہلکی چیز سمجھتے ہوئے چھوڑ دئیے، اللہ تعالیٰ اس کے دِل پر مہر لگادیں گے۔“

... (مشکوٰة ص:۱۲۱)

__________________________

ایک اور حدیث میں ہے:

”لوگوں کو جمعوں کے چھوڑنے سے باز آجانا چاہئے، ورنہ اللہ تعالیٰ ان کے دِلوں پر مہر کردیں گے، پھر وہ غافل لوگوں میں سے ہوجائیں گے۔“

(رواہ مسلم، مشکوٰة ص:۱۲۱)

__________________________

ایک اور حدیث میں ہے:

”جس شخص نے بغیر ضرورت اور عذر کے جمعہ چھوڑ دیا اس کو منافق لکھ دیا جاتا ہے، ایسی کتاب میں جو نہ مٹائی جاتی ہے، نہ تبدیل کی جاتی ہے۔“

(رواہ الشافعی، مشکوٰة ص:۱۲۱)


__________________________

حضرت ابنِ عباس رضی اللہ عنہما کا ارشاد ہے:

ترجمہ:…”جس شخص نے تین جمعے پے درپے چھوڑ دئیے، اس نے اسلام کو پسِ پشت پھینک دیا۔“


(رواہ ابویعلیٰ، ورجالہ رجال الصحیح، مجمع الزوائد ج:۲ ص:۱۹۳)

__________________________

ان احادیث سے معلوم ہوا کہ جمعہ کا ترک کردینا بدترین گناہِ کبیرہ ہے، 
جس کی وجہ سے دِل پر مہر لگ جاتی ہے، قلب ماوٴف ہوجاتا ہے اور اس میں
خیر کو قبول کرنے کی صلاحیت نہیں رہتی، ایسے شخص کا شمار اللہ تعالیٰ کے 
دفتر میں منافقوں میں ہوتا ہے، کہ ظاہر میں تو مسلمان ہے، مگر قلب ایمان کی حلاوت
اور شیرینی سے محروم ہے، ایسے شخص کو اس گناہِ کبیرہ سے توبہ کرنی چاہئے اور حق تعالیٰ شانہ سے صدقِ دِل سے معافی مانگنی چاہئے۔
Importance of Juma Prayer 

Post a Comment

0 Comments