تین قسم کے لوگوں کا انجام رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تین شخص ایسے ہیں کہ قیامت کے دن اللہ تعالیٰ نہ اُن سے بات کریں گے اور ان کی طرف (رحمت کی نظرسے) دیکھیں گے، اور نہ ان کو پاک وصاف کریں گے، اور ان کیلئے دردناک عذاب ہوگا۔ حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے پوچھا کہ اللہ کے رسول! وہ کون لوگ ہیں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ یہی بات کہی، پھر میں نے پوچھا اللہ کے رسول، وہ کون لوگ ہیں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایک ٹخنے سے نیچے (کپڑے لٹکانے والا، دوسرا احسان جتلانے والا، تیسرا جھوٹی قسم کھاکر اپنا سامان بیچنے والا۔ (ابوداؤد:۴۰۸۷، عن ابوذر رضی اللہ عنہ)
0 Comments