مسجد نبوی میں 13 ہزار روزہ داروں کا اعتکاف

Islam

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

مسجد نبوی میں 13 ہزار روزہ داروں کا اعتکاف

مسجد نبوی کے نگراں ادارے کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ مسجد میں اس بار ماہ صیام کے آخری عشرے میں 13 ہزار 575 روزہ دار اعتکاف کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد نبوی میں معتکفین کو تمام ضروری سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مسجد نبوی کے امور کی نگراں ایجنسی کے شعبہ ابواب کے ڈائریکٹر سعود الصاعدی نے بتایا کہ رواں ماہ صیام کے آخری عشرے میں مسجد نبوی میں 11 ہزار 432 مرد اور 2143 خواتین اعتکاف کر رہی ہیں جن کی مجموعی تعداد 13 ہزار 575 ہے۔

الصاعدی کا کہنا ہے کہ مسجد نبوی میں اعتکاف کے لیے تین مقامات مختص کیے گئے ہیں۔ معتکفین حضرات کی مسجد میں آمد ورفت کے لیے باب العقیق [باب نمبر 11]، باب عمربن خطاب[باب 18] اورمشرق کی سمت میں باب ابی زرقم [باب 32] اور خواتین کے لیے مغرب کی سمت میں باب 13 مختص کیے گئے ہیں۔ اعتکاف کی رجسٹریشن کے لیے آن لائن رجسٹریشن کی سہولت بھی مہیا کی گئی تھی۔ تمام معتکفین کے لیے نو نکاتی ضابطہ اخلاق مقرر کیا گیا ہے جس میں مسجد نبوی کی صفائی کا خیال رکھا، نمازیوں کو پریشان نہ کرنا، عید کی رات نماز عشاء کے فوری بعد اعتکاف ختم کرنا، قرآن کے لیے مختص الماریوں پر کپڑے نہ لٹکانا، کھڑکیوں پر جوتے اور دیگر سامان رکھنے سے گریز کرنا، جوتوں کے بکس صفوں کے درمیان نہ رکھنا، نماز تہجد کے دوران صفوں کے درمیان سونے یا بیٹھنے سے گریز کرنا اور متعلقہ حکام کی طرف سے دی جانے والی ہدایات پر من وعن عمل کرنا جیسے ضوابط شامل ہیں۔

 ریاض ۔۔۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ



Post a Comment

0 Comments