مسجد نبویؐ میں نماز تراویح کیلیے پہلے پاکستانی امام کا تقرر

Islam

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

مسجد نبویؐ میں نماز تراویح کیلیے پہلے پاکستانی امام کا تقرر

خادم حرمین و شریفین سلمان  بن عبدالعزیز نے ماہ صیام میں مسجد نبویؐ میں نماز تراویح کے لیے شیخ محمد بن خلیل القاری کو امام مقرر کرنے کی منظوری دے دی جس کے بعد شیخ محمد خلیل مسجد نبویؓ میں امامت کے فرائض سرانجام دینے والے پہلے پاکستانی شخصیت بن گئے ہیں۔ رمضان المبارک  کے بابرکت مہینے میں مسلمانوں کی بڑی تعداد خانہ کعبہ اور روضہ رسولؐ پر حاضری دیتی ہے جہاں وہ عمرے کی سعادت حاصل کرتے  اور مذہبی فرائض کی ادائیگی کرتے ہیں جب کہ ماہ صیام میں دونوں مساجد میں نماز تراویح کے بڑے اجتماعات ہوتے ہیں جس میں ہزاروں مسلمان دنیا بھر سے شریک ہوتے ہیں تاہم اب پہلی بار مسجد نبویؐ نماز تراویح کے لیے پاکستانی امام کا تقرر کیا گیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق خادم الحرمین شریفین سلمان بن عبدالعزیز نے مسجد الحرام  میں نماز تراویح کے لیے شیخ صلاح بن سلیم اور مسجد نبویؐ میں شیخ محمد بن خلیل القاری  کا  تقرر کیا ہے جس کے بعد شیخ محمد بن خلیل القاری مسجد نبویؐ میں امامت کے فرائض سرانجام دینے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں جب کہ شیخ محمد بن خلیل القاری مسجد نبویؐ میں ساتویں روزے سے امامت فرائض سرانجام دے رہے ہیں جن کی مسحور کن آواز نے سب کو اپنا گرویدہ بنا لیا ہے۔
شیخ محمد بن خلیل القاری 1940 میں پاکستان کے آزاد کشمیر کے علاقے مظفر آباد میں مشہور مذہبی اسکالر قاری خلیل الرحمان کے گھر پیدا ہوئے جب کہ انہوں نے دینی تعلیم لاہور کے مختلف مدارس سے حاصل کی اور 1963 میں مکہ مکرمہ منتقل ہوگئے جہاں طویل عرصہ درس و تدریس سے وابستہ رہے  جس کے بعد انہوں نے مدینہ منورہ میں مستقل  طور پررہائش اختیار کرلی۔


Post a Comment

0 Comments