انڈونیشیا میں رمضان المبارک کے دوران قرآن کا ایک پارہ پڑھیں اور2 لیٹرپیٹرول حاصل کریں

Islam

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

انڈونیشیا میں رمضان المبارک کے دوران قرآن کا ایک پارہ پڑھیں اور2 لیٹرپیٹرول حاصل کریں

انڈونیشیا میں تیل و گیس فراہم کرنے والی سرکاری کمپنی نے ماہ رمضان میں مسلمانوں کو قرآن کی جانب راغب کرنے کے لیے ایک انوکھی آفر دی ہے جس کے تحت ایک پارہ پڑھنے پر 2 لیٹر پیٹرول مفت فراہم کیا جائے گا۔ کمپنی نے ماہ رمضان میں آخری روزے تک اس اسکیم کو صرف جکارتہ شہر میں جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ اسکیم کے تحت پیٹرول پمپس پرخاص اہتمام کرتے ہوئے قرآن پڑھنے کے لیے کمرے اورجگہیں بنائی گئی ہیں۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ قرآن پاک کا ایک پارہ پڑھنے پر 2 لیٹر مفت پیٹرول دینے کا کوئی تجارتی یا کاروباری مقصد نہیں، یہ عمل اسلام کو فروغ دینے کے لیے ہے اور جو لوگ قرآن پڑھتے ہیں یہ ان کے لیے ایک تحفہ ہے۔ جکارتا کے رہائشی کے مطابق وہ 2 دن بعد دوبارہ پیٹرول پمپ پر آئے ہیں تاکہ وہ قرآن پڑھ کر ایندھن حاصل کرسکیں، اس کے لیے شریک افراد کو پہلے ایک رجسٹریشن فارم بھرنا ہوتا ہے جس کے بعد وہ ایک کمرے میں جاتے ہیں جہاں قرآن موجود ہوتا ہے جب کہ شرکا کو اختیار ہے کہ وہ قرآن کی کا کوئی بھی پارہ پڑھ سکتے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments