عجوہ کھجور کے بیشمار قیمتی فوائد

Islam

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

عجوہ کھجور کے بیشمار قیمتی فوائد

ہمارے پیارے نبی حضرت محمد ﷺکا فرمان ہے کہ ’’ جو شخص روزانہ صبح
سویرے عجوہ کھجور کے سات دانے کھائے گا، وہ اس دن زہر اور جادو ٹونے سے محفوظ رہے گا‘‘ ( صحیح بخاری)۔

عجوہ کھجور حضور اکرمﷺ کی محبوب ترین کھجوروں میں سے تھی اور یہ مدینہ منورہ کی عمدہ ترین، انتہائی لذیذ اور مفید تر کھجور ہے۔ عجوہ کھجور کا درخت نبی پاک ﷺ نے خود اپنے دستِ مبارک سے لگایا تھا۔ قرآنِ مجید اور احادیث میں عجوہ کھجور کے استعمال سے حاصل ہونے والے فوائد پر بہت زور دیا گیا ہے اور بحیثیت ِ مسلمان ہمارا ایمان ہے کہ احادیث کا ایک ایک لفظ سچ پر مبنی ہے تو پھر بلاشبہ ان احادیث میں بتائے گلے عجوہ کھجور کے فوائد کیسے غلط ہوسکتے ہیں۔عجوہ کھجور میں متعدد ایسی خصوصیات پائی جاتی ہیں، جو کہ دیگر اقسام کی کھجوروں میں موجود نہیں ہوتیں اور اسی وجہ سے عجوہ کو کھجوروں میں ایک خاص مقام حاصل ہے۔
عجوہ کھجور کا استعمال نہ صرف صحت بخش ہے بلکہ سنت بھی ہے۔ یوں تو عجوہ کھجور کے بیشمار طبی فوائد ہیں ،لیکن یہاں ان میں سے صرف چند قیمتی اور نمایاں فوائد کا ذکر کیا جارہا ہے: عجوہ کھجور کے قیمتی طبی فوائد عجوہ کھجور متعدد ایسے معدنیات اور غذائی اجزا سے بھرپور ہے، جو ہمارے جسم کی نشو و نما کے لیے اہم کردار ادا کرتے ہیں، شفا دیتے ہیں اور ہمارے جسمانی نظام کو درست رکھتے ہیں۔ ان غذائی اجزا میں پوٹاشیم بھی شامل ہے جو کہ ہمارے دل کی صحت کے حوالے سے انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ عجوہ کھجور بلڈ پریشر کو نارمل رکھتی ہے اور گردوں کے نظام کو بہتر بناتی ہے۔ عجوہ کھجور میں میگنیشیم بھی پایا جاتا ہے، جو ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے۔ عجوہ میں موجود کیلشیم ہڈیوں اور دانتوں کے لیے بہترین ہوتا ہے، اس کے علاوہ اعصابی نظام کو موصول ہونے والے سگنلز کے لیے اہم کردار ادا کرتا ہے۔ روزانہ عجوہ کھجور کھانا کئی ایسی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے، جو فالج یا ہارٹ اٹیک کا باعث بنتی ہیں۔

عجوہ کھجور کا استعمال پیٹ کے کینسر سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ عجوہ کھجور جگر کی سوزش کے علاج کے لئے سب سے مفید ہے، اس کے قدرتی اجزاء جگر کو طاقت بخشتے ہیں۔ عجوہ کھجور ان منفرد غذاؤں میں سے ایک ہے، جو نظامِ ہضم کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔ عجوہ کھجور کے استعمال سے تمام عمر آنکھیں صحت مند رہتی ہیں جبکہ رات میں نظر نہ آنے کی بیماری (شب کور ) سے بچاؤ میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔ عجوہ کھجور انرجی ڈرنکس کا ایک بہترین متبادل بھی ہے۔ عجوہ کھجور کا قدرتی شیک آپ کے پٹھوں کو مضبوط بناتا ہے اور کسی قسم کے کیمیکل شامل نہ ہونے کی وجہ سے اس کے کوئی مضر اثرات بھی نہیں ہوتے۔ عجوہ کھجور کا استعمال گلے میں خراش، بخار، سوزاک، ورم میں کمی لاتا ہے۔

زرتاشیہ میر


Post a Comment

0 Comments