......نیت اور عمل...The Importance of the Intention and Its Value in Islam

Islam

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

......نیت اور عمل...The Importance of the Intention and Its Value in Islam


......
نیت اور عمل
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
بےشک اعمال کا دارومدار نیتوں پر ہے ۔۔۔ اور جتنی سچی اور مخلص نیت ہوگی ، اتنی ہی اثر پذیری ہوگی ۔
مگر دین صرف اور صرف نیتوں پر چلنے کا نام نہیں ہے ۔ اگر ایسا ہو تو لوگ صرف یہ کہہ کر چھوٹ جاتے کہ اصل بات تو دل کی ہے ۔
ہمارے اعمال بھی اتنے ہی درست ہونے چاہئے جتنی کہ ہماری نیتیں نیک اور مخلص ہوں ۔

جیسا کہ صحیح مسلم کی حدیث میں درج ہے کہ :
اللہ تمہارے دلوں اور عملوں کو دیکھتا ہے ۔
صحیح مسلم ، كتاب البر والصلة والآداب ، باب : تحريم ظلم المسلم وخذله واحتقاره ودمه وعرضه وماله ، حدیث : 6708
لہذا آپ کا اور ہمارا ایک ایک عمل بھی اللہ کی نظر میں اہمیت رکھے گا۔
یقیناََ ہر نیک عمل میں اچھی نیت کا اہتمام ضروری ہے اور دل کو ہر اس چیز سے صاف رکھنا چاہئے جس سے وہ عمل برباد ہو سکتا ہے ۔ جیسے ریاکاری اور نام و نمود و نمائش کا جذبہ یا دنیا کا لالچ اور اسی قسم کے خراب مفادات ۔
تاہم ۔۔۔ دلوں کا حال چونکہ صرف اللہ تعالیٰ ہی جانتا ہے ، اس لیے اعمال کی اصل حقیقت قیامت والے دن ہی واضح ہوگی جب کہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ سے اچھا یا برا بدلہ ملے گا ۔
مگر اس دنیا میں تو انسان کے ساتھ اس کے ظاہری اعمال کے مطابق ہی معاملہ کیا جائے گا اور اس کی اندرونی کیفیت کو اللہ کے سپرد کر دیا جائے گا ۔

The Importance of the Intention and Its Value in Islam
 

Post a Comment

0 Comments