محرم الحرام : عزت وحرمت كا مہینہ

Islam

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

محرم الحرام : عزت وحرمت كا مہینہ


محرم الحرام : عزت وحرمت كا مہینہ:
محرم الحرام كا مہینہ اسلامی تقويم يا اسلامي كيلندر كا بهلا مہینہ ہے اسي سے هجري سال كي شروعات هوتي ہے اس مہینہ كا نام محرم اس كي حرمت وعظمت كي پيش نظر پڑا اور اس كي يہ حرمت وعظمت اسی دن سے ہے جس دن سے اللہ عزوجل نے زمین وآسمان کی تخلیق فرمايئ ہے -
فرمان باری تعالی ہے:{إِنَّ عِدَّةَ الشُّهُورِ عِندَ اللّهِ اثْنَا عَشَرَ شَهْراً فِي كِتَابِ اللّهِ يَوْمَ خَلَقَ السَّمَاوَات وَالأَرْضَ مِنْهَا أَرْبَعَةٌحُرُمٌ ذَلِكَ الدِّينُ الْقَيِّمُ} {التوبة:36}
“ بے شک اللہ کے نزدیک مہینوں کی تعداد اللہ کی کتاب میں اس دن سے بارہ ہے جس وقت آسمان وزمین کی تخلیق ہوئ ہے ان میں سے چار مہینے حرمت کے ہیں یہی سیدھا دین ہے-
اس ماه كي فضيلت اس بات سے بهي واضح هوتي هے كه نبي كريم صلي الله عليه وسلم نےا سے الله كا مهينه قرار ديا ہے - حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ( افضل الصیام بعد رمضان شھر اللہ المحرم)“ر مضان المبارک کے روزوں کے بعد افضل ترین روزےمحرم کےہیں (صحیح مسلم /الصيام 38حدیث رقم :١١٦٣)
سنن النسائی الکبری میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کسی نے سوال کیا کہ رمضان المبارک کے بعد سب سے افضل روزہ کون ہے؟ تو آپ نے فرمایا : اللہ کے اس مہینے کا روزہ جسے تم محرم کے نام سے یاد کرتے ہو ۔
{ سنن النسائی الکبری : 2906 ، ج:2/171 }
غور فرمائيں حديث مذ كور اور اس معنى كي ديگر احاديث میں مہینے کی نسبت اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالی کی طرف کی ہے یعنی " اللہ تعالی کا مہینہ " حالانکہ سارے مہینے ہی اللہ تعالی کے پیدا کردہ اور متعین کردہ ہیں ، لیکن اس ماہ کی اہمیت کے پیش نظر اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی نسبت واضافت اللہ تعالی کے طرف کی ہے-

Virtues of Muharram and Fasting on 'Ashura'


Post a Comment

0 Comments