جنت میں داخل ہونے والے نا فرمان مومن

Islam

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

جنت میں داخل ہونے والے نا فرمان مومن

جنت میں داخل ہونے والے نا فرمان مومن
_______________________________

یہ وہ موحد مسلمان ہوں گے جو اپنے اپنے گناہوں کی سزا پا کر بالا آخر جنت میں داخل ہو جائیں گے اور وہ جو شفاعت کی وجہ سے جہنم سے نکالنے جائیں گے اور جنت میں داخل کئے جائیں گے -
...

حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا --------
جنتی جنت میں اور دوزخی دوزخ میں داخل ہو جائیں گے اللہ پاک فرمائے گا جس کے دل میں رائی کے دانے کے برابر (بھی ) ایمان ہو اس کو بھی دوزخ سے نکال لو تب (ایسے لوگ ) دوزخ سے نکال لئے جائیں گے اور وہ جل کر کوئلے کی طرح سیاہ ہو چکے ہوں گے پھر
نہر حیات میں یا بارش کے پانی میں ڈالنے جائیں گے ، اس وقت وہ دانے کی طرح اگ آئیں گے جس طرح ندی کے کنارے دانے اگ آتے ہیں کیا تم نے نہیں دیکھا کہ دانہ زردی مائل پیچ در پیچ نکلتا ہے ؟

(بخاری # 184)

نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :-

محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت کی وجہ سے ایک ایسی قوم بھی آتش جہنم سے نکل کر جنت میں داخل ہو گی جنہیں ، جہنمی ، نام دے دیا گیا ہو گا

(بخاری # 6566)

ایک روایت میں ہے کہ شفاعت کے ذریعے کچھ ایسے لوگ بھی جہنم سے نکالنے جائیں گے جو جل کر کوئلہ ہو چکھے ہوں گے ، پھر ان پ آب حیات ڈالا جائے گا جس سے وہ ایسے اگیں گے جیسے سبزہ -

(بخاری #22)

حضرت جابر رضی اللہ عنہ کی روایت میں ہے کہ شفاعت کے ذریعے لوگوں کو جہنم سے نکالا جائے گا حتیٰ کہ ان کو بھی نکال لیا جائے گا جنہوں نے (صرف ) کلمہ لا اله الا اللہ پڑھا ہو گا اور جن کے دل میں جو برابر بھی خیر ہو گی -

(مسلم # 191 )
Enhanced by Zemanta

Post a Comment

0 Comments